03 November 2009 - 14:35
News ID: 506
فونت
آیت الله صافی گلپایگانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت‌الله صافی گلپایگانی نے آیت الله سید ابوالحسن اصفهانی سمینار منعقد کرنے والے افراد سے ملاقات میں کہا: مرجعیت شیعت کی شناخت ہے.
آيت الله صافي گلپايگاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے  حضرت آیت‌الله لطف الله صافی گلپایگانی نے کل آیت الله سید ابوالحسن اصفهانی سمینار منعقد کرنے والے افراد سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ مرحوم آیت الله اصفهانی، نه تنها اصفهان بلکہ دنیاے تشیع کے لئے مایہ افتخار تھے کہا: دنیا میں ھر ملت ‌اورامت‌ کی تاریخ اس کے برجستہ افراد اور شخصیتیں رقم کرتیں ہیں .

انہوں نے مزید کہا : ان برجسته شخصیتوں کی جتنا زیادہ دنیا کے سامنے معرفی کی جائے گی اور لوگ ان سے اشنا ہوں گے وہ معاشرہ جس نے انکی پرورش کی ہے اس سے بھی لوگ اشنا ہوں گے .

اس مرجع تقلید نے آیت الله اصفهانی کے طریقہ زندگی کو علماء کے لئےنمونہ عمل کی بیان کرتے ہوئے کہا : وہ  رضاخان کی سختیوں کے باوجود خاص طریقے اور موقف کے مالک تھے ، حوزہ اور تشیع کے تحفظ کے سلسلے میں اھم کردار اداکیا ہے ، روز مرہ کے مسائل سے اگاھی سبب بنی کہ کبھی بھی مغلوب نہ ہوں اور مناسب موقف کو منتخب کرکے کبھی بھی سیاسی خطاء کے مرتکب نہی ہوتے تھے . 

حضرت آیت‌الله صافی گلپایگانی نے اپ کے فتوے « کفار سے مشابہت غضب جبار اورجہنم میں ڈالے جانے کا سبب ہے » کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: آیت الله اصفهانی اس زمانے میں بھی مغربی تھذیب و تمدن کے مخالف تھے اور  اپ نے اس خبر دار کیا تھا تاکہ اسلامی معاشرے کی شناخت نہ کھوسکے اورمغربی تھذیب و تمدن ، اسلامی معاشرے میں رسوخ نکرنے پائے.

انہوں نے مرحوم آیت الله اصفهانی کے خطوط کو نشر کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : بعض خطوط کے سلسلے میں لازم ہے کہ اچھے مفسرین اس زمانے کے حالات اور موقعیت کے تحت اس کی تفسیر کریں .
 
اس استاد درس خارج فقه حوزه علمیه قم  نے آیت الله اصفهانی کی منفرد اور ممتاز شخصیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اپ علوم و معارف اهل بیت علیهم السلام کی ترویج پر مسر تھے کیوں کہ وہ منبع وحی سے متصل ہے اور عقلی و عرفانی کی تدریس جو بشری تعقل کا نتیجہ ان بے نیاز آل محمد علیهم السلام کےمعارف کے مقابل ھیچ ہے.

حضرت آیت‌الله صافی گلپایگانی نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں عوام کوعلماء سےاشنا کرانے کے سلسلے میں ذمہ دار افراد کی سرگرمیوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا :  آیت‌الله اصفهانی مجهول المنزلت  ہیں اپکی تجلیل و تعظیم علماء اورمرجعیت کی تجلیل و تعظیم ہے ، شیعت کی شناخت مرجعیت اور علماء ہیں.

انہوں نے مزید کہا: اگر اپ مرجیعت کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو دیکھیں گے کہ یہ وہ برجستی شخصیتین ہیں جنھوں نے اسلام اور تشیع کے حفظ کرنے کی بہت کوشش کی ہے.

اس مرجع تقلید نے مرجعیت کو مکتب تشیع اساس بیان کرتے ہوئے مرحوم آیت‌الله اصفهانی کی موضوع اصول میں اھم کتاب کے چاپ کئے جانے کی جانب اشارہ کرتےہوئے تاکیدکی : تاریخ مرجعیت کے مطالعه کے بعد انسان کو پتہ چلتا ہے کہ مرجعیت نے کیسا کردار ادا کیا ہے اور کتنا موثر رہی ہے اور سب کی ذمہ داری ہے کہ اس کی حفاظت کریں یہاں تک کہ حضرت بقیة الله الاعظم ارواحنا فداه کی خدمت میں یہ دین پہونچ جائے   .

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬