07 November 2009 - 20:08
News ID: 525
فونت
موسم حج کے بہانے :
مجتبی صداقت بقیع : فرزندان رسول اسلام ، جلیل القدر صحابہ کرام اور بلند مرتبہ شھداء کا مدفن ہے جھان رسول اسلام خداکے حکم سے ان مرحومین کی قبروں پر فاتحہ پڑھنے اور انکی مغفرت کی دعاء کرنے جایا کرتے تھے
پیغمبر زائر قبرستان بقیع

قبرستان بقیع:

« بقیع» ایک وسیع جگہ کا نام ہے جہاں درخت یا اسکی جڑیں ہے ، مدینے کےمسلمانوں کے قبرستان کو «بقیع» اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس میں«غرقد»  کے درخت تھے جسے مسلمان مردوں کے دفن کے لئے اکھاڑکرپھینکا دیا مگر «بقیع غرقد»  کا نام رہ گیا.[1] «غرقد» کا درخت ایک جنگلی درخت جو مدینہ کے اطراف ، صحراوں میں پایا جاتا تھا . [2]


پہلی فرد جو بقیع میں دفن کی گئی عثمان بن مظعون، رسول اسلام کے صحابی تھے جب ابراھیم رسول اسلام کے بیٹے نے انتقال کیا تو ان حضورکے حکم کے مطابق اپ کو عثمان بن مظعون کے بغل میں دفن کئے گئے اسکے بعد تمام مسلمانوں نے اظھار تمایل کیا کہ ایندہ اپنے مردوں کو بھی «بقیع» میں دفن کریں اس لحاظ سے ھر قبیلہ کے لئے جگہ مخصوص کی گئ .[3]


اس میں مدفون بعض شخصیتیں مندرجہ ذیل ہے:


امام حسن مجتبی ، امام سجاد ، امام باقر ، امام صادق ـ علیهم السلام ـ ، ابراھیم رسول اسلام ـ صلی الله علیه و آله ـ‌ کے بیٹے ، رقیه، ام کلثوم ، زینب رسول اسلام ـ صلی الله علیه و آله ـ‌ وان حضورکی بیویاں ، حلیمه سعدیه مادر رضاعی رسول اسلام ـ صلی الله علیه و آله ـ‌ ، فاطمه بنت اسد، عباس بن عبد المطلب، عاتکه و صفیه دختران عبد المطلب، عقیل بن ابی طالب، عبد الله بن مسعود، مالک بن انس، مقداد بن اسود، ابو سعید خدری، سعد بن معاذ، عبدالله بن جعفر، عثمان بن عفان خلیفه سوم ، ام البنین مادر قمر بنی هاشم، اسماعیل بن جعفر الصادق، شهداء احد، شهداء حرّه.[4]


بعض رویتوں کی بناء پرحضرت زهرا ـ سلام الله علیها ـ بھی اسی قبرستان میں مدفون ہیں .[5]

رسول اسلام ـ صلی الله علیه و آله ـ قبرستان بقیع کے زائر:
تاریخ کے ذریعہ یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ مرسل اعظم ـ صلی الله علیه و آله ـ کوشیوہ تھا کہ بقیع کی قبروں کی زیارت کو جایا کرتےتھے ان میں سے بعض یہ ہیں : 


1.عایشہ سے منقول ہے کہ مرسل اعظم (ص )کی سنت تھی کہ وہ ھراس شب میں جب اپ انکے پاس ہوا کرتے شب کے اخری حصے میں بقیع جاتے اور کہتے : «السلام علیکم دار قوم مؤمنین وأتاکم ما توعدون غدا مؤجلون وإنا إن شاء الله بکم لاحقون اللهم اغفر لأهل بقیع الغرقد»


ترجمہ : « درود ہو تم لوگوں پر کہ مومنین کے گھروں میں ارام کررہے ہواور تم لوگوں کو جس چیز کا وعدہ دیا گیا تھا وفا کردیا گیا اورھم بھی ­إنشاءاللّه ­ جلد ہی تم لوگوں سے ملیں گے خداوندا اھل بقیع کو بخش دے ».[6]  


2.عایشہ سے اس مضمون میں روایت منقول ہےکہ انہوں مرسل اعظم (ص )نے کہا : ایک شب جب پیغمبر (ص) ھمارے پاس تھے بہت منقلب تھے ان حضور نے اپنی ردا کو زمین پر رکھا اپنی نعلین مبارک کو اتار کر دونوں کوپای مبارک کے قریب رکھا اوراپنے کرتے کوبسترپر پھلادیا  کچھ دیر گزری تھی کہ اپ نے محسوس کیا کہ میں سوگئی ہوں ، پیغمر(ص) نے بہت اھستگی سے اپنی عبا کو اٹھایا اپنے جوتے پہنے اور دروازہ کھول کر باھر نکل گئے.


 ھم نےبھی بستر چھوڑدیا اپنا کپڑا پہنا اوراپ کے پیچھے پیچھے چل دی یہاں تک کہ پیغمبر (ص) بقیع پہونچ گئے اپ وھاں دیرتک کھڑے رہے اسکے بعد پیغمبر نے اپنے دست مبارک کو تین مرتبہ بلند کیا اور پھر لوٹ ائے تومیں بھی لوٹ ائی اور پیغمبر (ص) سے پہلے گھر پہونچ گئی مگر اپ نے محسوس کرلیا تو ھم نے بھی انکے تعقیب کی داستان سنا دی تو اپ نے بقیع کے اس سفر کی حقیقت کو یوں بیان کیا .


« جبرئیل ھمارے اوپرنازل ہوئے اورانھوں نے ھمیں خطاب کرکے کہا : خداوند نے تمھیں حکم دیا ہے کہ ابھی قبرستان بقیع جاو اوروہاں کےمردوں لئے استغفار کرو عایشہ نے رسول اسلام (ص) سے کہا :  «یا رسول­الله! ھم کس طرح انکے لئے کریں » تو حضرت نے فرمایا : السلام على أهل الدیار من المؤمنین والمسلمین یرحم الله المستقدمین منا والمستأخرین وإنا إن شاء الله بکم لاحقون
ترجمہ : سلام ہومؤمنین و مسلمین و خداوند کے اھل دیار پر خداوند ھمارے درمیان سے اٹھ جانے والوں اورانے والوں پر رحمت نازل کرے اورھم بھی ­إنشاءاللّه ­ جلد ہی تم لوگوں سے ملیں گے». [7]


3. امام صادق ـ علیه السلام ـ نےفرمایا : « رسول خدا ـ صلّى اللَّه علیه و آله و سلّم ـ هر شب جمعه اپنےبعض کے ساتھ قبرستان بقیع تشریف لے جایا کرتے تھے اور وھاں تین مرتبہ فرماتے:


السّلام علیکم یا اهل الدّیار


اور تین مرتبہ فرماتے: رحمکم اللَّه (خدا تم پر رحمت کرے)... .»[8]


4. ابن عباس سے منقول ہے کہ : رسول اسلام (ص) مدینہ کی قبرستان سے گزر رہے تھے اپ نے اسکا رخ کرکے کہا : « السلام علیکم یا أهل القبور، یغفر اللَّه لنا و لکم، أنتم سلفنا و نحن بالأثر. ترجمہ : ای اھل قبور تم پر درود ہو خدا تمھیں بخشدے تم ھم سے پہلے جانے والوں میں سے ہو ھم بھی تمھارے پیچھے پیچھے ائیں گے.»[9]


5.  جب پیغمبر اکرم ـ صلی الله علیه و آله ـ نے مسلمانوں کو اسامه کے ساتھ جانے اور لشکرمیں حاضر ہونےکو کہا تواس ھنگام اپ بیمار ہوگئے اپ نے احساس کیا شاید اس بیماری سےنجات نہ مل پائے اپ علی ـ علیه السلام ـ کا ھاتھ پکڑے ہوئے بقیع کی جانب روانہ ہوئے اپ کے پیچھے پیچھے ماننے ماننے والے بھی چل دئے مرسل اعظم(ص) نے لوگوں کی سمت اپنا رخ کرکے فرمایا: ھمیں حکم دیا گیا ہے کہ بقیع میں مدفون مردوں کے لئے دعا مغفرت کروں ، لھذا سب لوگ بقیع گئے جب وہاں پہونچے تو حضرت انکے بیچ کھڑے ہوئے اور اپ نے فرمایا  :


« السَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا أَهْلَ الْقُبُورِ لِیَهْنِئْکُمْ مَا أَصْبَحْتُمْ فِیهِ مِمَّا فِیهِ النَّاسُ أَقْبَلَتِ الْفِتَنُ کَقِطَعِ اللَّیْلِ الْمُظْلِمِ یَتْبَعُ أَوَّلَهَا آخِرُهَا.


ای اھل قبور تم پر سلام ہو ، تمھیں مبارک ہو جہاں اسوقت تم ہو، جوکچھ زندہ لوگوں پر ارہا ہے تم اس سے محفوظ  ہو، فتنے یکے پس دیگر تاریک رات کے مانند سامنے ارہے ہیں .


اسکے بعد مرسل اعظم (ص) نے انکے لئے دیر تک استغفار کیا ... .[10]

 


----------------------------------------------------------------------------
منبع:

[1] . أبو السعادات المبارک بن محمد الجزری؛ النهایة فی غریب الحدیث والأثر،ج1، ص380؛ تحقیق : طاهر أحمد الزاوى - محمود محمد الطناحی؛ المکتبة العلمیة، بیروت ، 1399ق - 1979م.
[2] . سبحانى، جعفر؛ آیین وهابیت، ص87؛ دفتر انتشارات اسلامى، قم، 1364ش.
[3] . آیین‏وهابیت ص87 .
[4] . ر. ک : جعفریان، رسول؛ آثار اسلامی مکه و مدینه، ص334 به بعد؛ نشر مشعر، ششم، تهران، 1386ش.
[5] . همان، ص339.
[6] . مسلم بن الحجاج أبو الحسین القشیری النیسابوری؛ صحیح مسلم، ج2، ص669؛ تحقیق و تعلیق : محمد فؤاد عبد الباقی، دار إحیاء التراث العربی، بیروت، [بی تا] .
[7] . صحیح مسلم،ج2، ص669.
[8] . جعفر بن محمد بن جعفر بن موسى بن مسرور بن قولویه قمى‏؛ کامل الزیارات، ص320؛ مرتضوى ، نجف، اول، 1356ق.
[9] . محمد بن عیسى أبو عیسى الترمذی السلمی؛ الجامع الصحیح سنن الترمذی (سنن ترمذی)، ج3،ص369؛ تحقیق : أحمد محمد شاکر و دیگران، دار إحیاء التراث العربی، بیروت، [بی تا] .
[10] . شیخ مفید، ابو عبد الله محمد بن محمد بن نعمان عکبرى بغدادى؛‏ الإرشاد فی معرفة حجج الله على العباد، ج1، ص181؛ کنگره شیخ مفید، قم، اول، 1413ق. به همین مضمون ن.ک: أحمد بن حنبل أبو عبدالله الشیبانی ؛ مسند أحمد بن حنبل ج3، ص489؛ مؤسسة قرطبة،‌ القاهرة ، [بی تا] .

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬