18 November 2009 - 17:59
News ID: 574
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ قوم کبھی بھی ظلم و جور و استبداد سے نہی ڈرے ہیں اور ھمیشہ اپنی آزادی کی حفاظت کی ہے اور استبدادی اور سامراجی طاقت سے مقابلہ کیا ہے ۔
جب تک حکومت کی اصلاح نہی ہوتی ہے عوام کی بھی اصلاح نہی ہو سکتی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے یمن میں ہو رہے شیعوں کے قتل کو اور اس میں سعودی عربیہ کی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مسلمانوں کا ایک درد یہ بھی ہے کہ حرمین شریفین کے خادمین بھی وھابیوں کے ہاتھ میں ہیں ۔


قم کے حوزہ علمیہ میں درس خارج فقہ کے اس استاد نے اظھار خیال کیا : وھابیت ایک خرافاتی اور خشن مسلک ہے اور ابھی جو اسلام میں فساد پایا جانے لگا ہے اور یمن میں ، افغانستان میں ، پاکستان میں اور عراق میں جو قتل و غارت ہو رہا ہے اس میں اسی افراطی منحرف گروپ کا ہاتھ ہے ۔


انہون نے کہا : یہ منحرف لوگ مسلمانوں کو خاص کر شیعوں کو قتل کرنے میں فخر کرتے ہیں اور یہاں تک کہ ان کے قتل کے لئے خود کو بھی قتل کر دیتے ہیں ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : کبھی شیعہ ظلم و جور و استبداد سے نہی ڈرے ہیں اور ھمیشہ اپنی آزادی کی حفاظت کی ہے اور استبدادی اور سامراجی طاقت سے مقابلہ کیا ہے اور یہی شیعوں سے سعودی عربیہ کے خوف کی وجہ بنی ہے ۔ 


انھوں نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں ھدایت اور حکومت کو انسانی زندگی میں دو اھم مسئلہ بتایا اور کہا : خلقت ھدایت کے ساتھ ہے اور خدا وند عالم ھر خلقت کے ساتھ ایک ھدایت کو قرار دیا ہے ۔


اس مرجع تقلید نے پھر کہا : خدا وند عالم ھدایت کے علاوہ حکومت کو بھی انسان کے لئے آمادہ کیا ہے اور اس کی حاکمیت کو انبیاء و امام معصوم اور ان کے نائبین بر حق میں قرار دیا ہے ۔


حضرت آیت ‌الله نوری ھمدانی نے اس بیان کے ساتھ کہ جب تک حکومت کی اصلاح نہی ہوتی ہے عوام کی اصلاح نہی ہو سکتی ، اظہار خیال کیا : عوام کا مستقبل حکومت کے ہاتھ میں ہے اور حکومتوں کی منظم و دقیق اقتصادی و سیاسی اور ثقافتی  اچھے پروگرام بنانے کی بنا پر اچھے مستقبل کی امید کی جا سکتی ہے ۔


انھوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ہیغمبر اکرم صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم اسلام کے ثابت ہونے کے بعد ۲۸ خط مختلف سلطانوں کے نام لکھا اور ان کو اسلام کی دعوت دی ، اظہار خیال کیا : سلطنت اور حکومت میں کوئی مناسبت نہی پائی جاتی ہے اور اسلام کے نظر میں کوئی بھی سلطنت مشروعیت نہی رکھتی ہے ۔


قم کے حوزہ علمیہ میں درس خارج فقہ کے اس استاد نے اظھار خیال کیا :معاویہ پہلا شخص تھا جس نے اسلامی حکومت کو سلطنت میں بدل دیا اور سلطنت کاخ ، حرم سرا ، استبداد ، موج مستی کے علاوہ کچھ نہی ہے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلامی معاشرہ کو ادارہ کرنے میں سب سے بلند مقام پر ہیغمبر اکرم صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم ہیں اور ان کے بعد امام معصوم علیہ السلام اور غیبت امام زمان (عج) کے زمانہ میں ان کے نائبین یعنی جو شخص اھل بیت علیہ السلام کی تعلیمات اور ان کے ثقافت سے پوری طرح واقفیت رکھتا ہو وہ لوگوں پر ولایت رکھتا ہے اور حکومت کرتا ہے ۔

حضرت آیت‌الله نوری همدانی تصریح کرد: همواره در رأس اداره جامعه اسلامی پیامبر(ص)، پس از ایشان ائمه معصومین(ع) و در زمان غیبت امام عصر(عج)، قائم مقام ایشان یعنی کسی که با فرهنگ اهل بیت(ع) آشنایی کامل دارد باید بر مردم ولایت داشته و حکومت کند.

انہوں نے قائد انقلاب اسلامی کی تقریر جو صدر جمھوریہ امریکا کے سلسلہ میں کی تھی کہ اوباما کی اسٹرٹیجیک ہنسی سے دھوکا نہ کھائیں ، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکا ایران کو خلیج فارس کے ممالک میں ایک دیو کی طرح بنا دیا ہے اور ساتھ ساتھ اس ملکوں کو اسلامی جمھوریہ ایران سے ڈرا بھی رہا ہے ۔


اس مرجع تقلید نے اپنی گفتگو میں اظھار خیال کیا : جو لوگ انقلاب سے نقصان اٹھا چکے ہیں وہ اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف پروگرام بنا رہے ہیں یہ جان لو کہ کفار مسلمانوں سے ھمیشہ دشمنی کرتے ہیں اور اس دشمنی میں کوئی ملک ( امریکا یا روس ) جدا نہی ہے ۔


حضرت آیت اللہ نوری ھمدانی نے اپنی گفتگو کا جاری رکھتے ہوئےکہا : کفار و منافقین اور صھیونست اسلام کے اور اسلامی جمھوریہ ایران کے دشمن ہیں ، اور کبھی اس فکر میں نہ رہیں کہ وہ انقلاب کو ختم کرنے کے لئے کوئی پروگرام نہی رکھتے ہیں ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے اسلامی جمھوریہ ایران کے سلسلہ میں صدر امریکا کی تازہ گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکا کا منافقانہ چہرہ اور جھوٹھا دعوی اسلامی جمھوریہ ایران کے لئے روشن ہے ۔


حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید ، نے کہا : اسلامی جمھوریہ ایران کے سلسلہ میں صدر امریکا اوباما کی تازہ گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکا کا منافقانہ چہرہ اور جھوٹھا دعوی اسلامی جمھوریہ ایران کے لئے روشن ہے ۔


انہوں نے اس جلسہ میں حاضریںن کو صحیفہ نور ، تبیان و وصیت نامہ امام خمینی (رہ) کا مطالعہ اور اول وقت نماز کا پڑھنا ، قران کی تلاوت ، سحر کے وقت بیداری اور استغفار کرنا اور امام عصر کی یاد میں دعائے ندبہ میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬