02 December 2009 - 14:44
News ID: 633
فونت
آیت‌ الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے کہا : امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی حکومت کو ایک حکومت عدل کے سیمبل و نمونہ کے اعتبار سے پہچنوایا جانا چاہئے تا کہ اس ھرج و مرج سے انسان کے نجات پانے کا راستہ مل سکے ۔
آيت‌ الله نوري همداني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید ، نے آج ظھر کے وقت غدیر کانفرنس کمیٹی کے ممبران سے ملاقات میں عشرہ ولایت اور غدیر خم کی مبارک باد پیش کرنے کے بعد کہا : غدیر کا مسئلہ ایک تاریخی مسئلہ نہی ہے بلکہ ایک جھانی مسئلہ ہے اور ضروری ہے غدیری ثقافت و تمدن اور اسلام کا اصلی اصول جھانیوں کو پہچنوایا جائے ۔


انہوں نے انسانی زندگی میں عادل حکومت کے تشکیل کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سیاسی ، ثقافتی ، اقتصادی اور اجتماعی عوام کے تمام مقدرات حکومت کے تابع ہے ۔

اس مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ دنیا کی عوام اپنی حکومت سے راضی نہی ہیں اور اضطراب ، ھیجان اور ھرج و مرج ان ممالک میں بہت ہی زیادہ پایا جانے لگا ہے ، انہوں نے کہا : لازم ہے امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی حکومت کو ایک حکومت عدل کے سیمبل و نمونہ کے اعتبار سے پہچنوایا جانا چاہئے تا کہ اس ھرج و مرج سے انسان کے نجات پانے کا راستہ مل سکے ۔


حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے اس بیان کے ساتھ کہ غدیر حکومت عدل کا سر چشمہ ہے ، اظھار خیال کیا : غدیری ثقافت و تمدن کی طرف توجہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ ثقافت و تمدن صحیح طور سے دنیا والوں کو نہی پہچنوایا جا سکا ہے ۔


انھوں نے اس بیان کے ساتھ کہ امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور آئمہ معصوم علیہ السلام کی تقریر اور ان کے اقوال غدیری ثقافت و تمدن کو پیش کرنے کے لئے دنیا والوں تک پہونچایا جائے ، کہا : حکومت عدل حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے نظر میں وہ حکومت ہے جس میں ایک شائیستہ ، قوی و اعلم تر شخص اس کے اعلی مقام پر ہے ۔ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬