02 December 2009 - 19:22
News ID: 634
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
رسا نیوزایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے سیکڑوں طلاب اور حوزه علمیه قم کےافاضل درمیان کہا کہ جھوٹ اور دھوکھا دھڑی تمام برائیوں کی جڑاوربنیاد اورایمان کے زائل ہونے اور معاشرے کی نابودی کا سبب ہے.
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے سیکڑوں طلاب اور حوزه علمیه قم کےافاضل درمیان مسجد اعظم قم میں اج اپنے درس کے اغاز میں جھوٹ کے برے نتائج کے سلسلے میں حدیث کی قرات کرکے کہا : جھوٹ اور دھوکھا دھڑی تمام برائیوں کی جڑاوربنیاد اورایمان کے زائل ہونے اور معاشرے کی نابودی کا سبب ہے.


 
 انہوں نے معاشرے میں جھوٹ بولنا رائج پونے اور معاشرے پر اسکے منفی اثرات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : افسوس کچھ لوگ معاشرے میں اسانی کے ساتھ جھوٹ بولتے اور دھوکھا دیتے ہیں جبکہ جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ اوربنیاد اورایمان کے زائل ہونے کا سبب ہے.

 

اس مرجع تقلید نے جھوٹ کےروشن مصادیق کوبیان کرتے ہوئے اظھار کیا : اج دنیا میں مختلف بہانے سے جھوٹ بولا جاتا ہے اور اس سے اپنے منافع حاصل کئے جاتے ہیں .

 

 

اپ نے تاکید کی : دفاع کےنام پرحقوق بشرکی پائمالی ، آبادانی کےنام پرممالک کی تاراجی اورویرانی ، آزادی کے نام پر دوسروں کو اسیر کرنا دنیا کے عظیم جھوٹ کا مصداق ہے اور بعض ممالک اس جھوٹ کے ذریعہ اپنے منافع کا تحفظ کرتے ہیں .

 

حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی،نے ایسے جھوٹ کے علت مادی تفکر کا رواج بیان کرتے ہوئے کہا : اج استعمارگر ممالک کوشش میں ہیں کہ جیسے بھی ہواپنے مادی منافع کا تحفظ کرسکیں لھذا اس طرح کے بڑے جھوٹ کے متمسک ہوتے ہیں اور یہ اس بات کا بیان گر ہے کہ جب خدامتعال پر ایمان نہی رہ جاتا تب معاشرے میں جھوٹ رواج پیداکرتا ہے .

 

 انہوں نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں سبھی کو صلح وصفا اوردوستی کے ساتھ زندگی بسرکرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا : یقین رکھیں اگر اپ ایک دوسرے پر رحم نہی کریں گے تو خداوند متعال اپ پر بھی ترحم نہی کرےگا .

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬