05 December 2009 - 15:18
News ID: 643
فونت
آیت‌الله صافی‌گلپایگانی نے انجمن غدیر کے عملہ سے ملاقات کی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت‌الله صافی‌ گلپایگانی نے انجمن غدیر کے عملہ کے ممبروں سے ملاقات میں کہا : خدا پر ایمان ، جھاد ، زھد ، علم یہ چار صفات ایسے ہیں جس پر مسلمان کا اعتقاد ہے کہ اگر یہ چار صفت کسی شخص میں جمع ہو جائے تو اس کی فضیلت تمام صحابی پیغمبر صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم میں وہ بلند منزلت کا مالک ہے اور ان تمام صفات کا مرکز امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیه السلام کی ذات اعلی ہے ۔
آيت‌الله صافي‌گلپايگاني

 

رسا نیوز ایجنسی کا حضرت آیت الله صافی کے خبر رسا سائیٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق ، اس مرجع تقلید نے قم کے انجمن غدیر کے عملہ کے ممبروں سے ملاقات میں غدیری ثقافت و تمدن کو نشر و روشن کرنے کے وظائف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : وہ پروگرام جو غدیر کی نشر و اشاعت اور امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیه السلام کی معرفی کے لئے انجام دیا جائے وہ قابل تعریف و تمدیح ہے خاص کر وہ پروگرام جو بیرونی ملک میں انجام دیا جاتا ہے بہت بھتر اور مفید ہے اور امید ہے کہ اس سے زیادہ گسترش پائیگا ۔


انھوں نے اظھار خیال کیا : دنیا کے کسی بھی علاقہ میں شیعہ ہوں تمام شیعوں کے لئے ضروری ہے کہ غدیر کی مناسبت سے پروگرام کرنا اور اس مبارک دن کو یاد کرنا چاہیئے ۔ 


حضرت آیت‌الله صافی‌ نے اعلان کیا : اگر کوئی شخص دنیا کے برابر عمر رکھتا ہو اور نیک عمل انجام دیتا ہو اور تمام انبیاء سے محبت و عشق کرتا ہو اور امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیه السلام کی ولایت سے محروم ہو تو قیامت کے دن ان کے ان تمام عمل میں سے کوئی عمل بھی ان کو فائیدہ نہی پہونچا سکتا ہے کیونکہ اعمال و عبادات کے قبول ہونے کا شرط امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیه السلام اور آئمہ اھل بیت طاھرین علیه السلام کی ولایت کو قبول کرنا ہے اور ان کے وسیلہ سے دنیا اور آخرت میں کامیابی ہے اگر معاشرہ کامیاب ہونا چاہتا ہے تو اس کا تنہا راستہ امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیه السلام کی ولایت ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬