08 December 2009 - 16:04
News ID: 655
فونت
رسا نیوزایجنسی - لکھنو میں دینی تعلیم کی ترویج اور توسعہ کے غرض سے الفاطمہ سینٹر کا افتتاح کیا گیا .
الفاطمہ سينٹر



رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی لکھنوسے رپورٹ کے مطابق ، ال انڈیا شیعہ حسینی فنڈ کے قائم کردہ الفاطمہ سینٹر کا جو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم بھی دے گا کا افتتاح اج حجت السلام مولانا حمید الحسن کے ہاتھوں کیا گیا .


جناب حمید الحسن نے اپنی تقریر میں تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا : اس طرح کی ادارے ائندہ کی نسلوں کے لئے اندھرے میں جلتے ہوئے چراغ کے مانند ہے.


اس پروگرام میں شھر لکھنوکے علماء ،افاضل اورمتفکرین بھی موجود تھے جس میں مرزامحمد اشفاق ،حجت السلام مولانا ظھیر افتخاری ، ارشاد عباس ، حجت السلام فرید الحسن ، یعسوب عباس ،غلام حسین صدف، علی عباس اور اشتیاق حسین کا نام سرفہرست ہے .


واضح رہے کہ اس پروگرام کا افتتاح تلاوت کلام پاک سے کیا گیا .

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬