23 December 2009 - 16:09
News ID: 719
فونت
آیت الله موسوی جزایری کا طالب علموں سے خطاب:
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله موسوی جزایری نے حوزہ علمیہ کے طالب علموں سے خطاب میں کہا : حصول علم کو اجتھاد اور علم کے بلند مراتب تک جاری رکھیئے ۔
حصول علم کو اجتھاد اور علم کے بلند مراتب تک جاری رکھیئے

 

 رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله موسوی جزایری صوبہ خوزستان میں گذشتہ روز مدرسه علمیه آل طیب اھواز کے طالب علموں سے ملاقات میں امام حسین علیہ السلام کی شهادت کے ایام کی مناسبت میں تسلیت عرض کی اور اظھار خیال کیا : ۶۰ سال سے بھی قدیم  یہ مدرسہ بزرگ شخصیت کے رشد و ترقی کا مقام بنی رہی ہے اور اس کے ذمہ دار ھمیشہ سرگرم  رہے ہیں امید ہے کہ اس کے نئے ذمہ دار کی دقیق منصوبہ بندی اور مثبت اقدام کی بنا پر اچھے آثار کا مشاھدہ کرنے کو ملیگا ۔    

انہوں نے اس مدرسہ کی مثبت ثقافتی و دینی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظھار خیال کیا : مدرسه علمیه آل طیب کے پاس ایک متمرکز خزانہ ، نمایا استاد و سربراہ اور با صلاحیت طالب علموں کی صورت میں ہے اور وہ اچھی ذمہ داری و درسی منصوبہ بندی کی وجہ سے مطلوب نتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہے ۔

اس حوزہ علمیہ کے اعلی استاد نے ان سھولیات کے پائے جانے کو طالب علموں کے لئے ان مواقع سے استفادہ کرنے کو بھترین فضا جانا اور کہا : اگر چہ اس مدرسہ میں طلاب کی تعداد زیادہ نہی ہے لیکن کیفیت پر زیادہ توجہ رہی ہے اور اس کے ترقی کے لئے قدم بڑھ رہے ہیں اور حال حاضر میں کلاس و مثبت پروگرام منظم طور پر انجام پا رہے ہیں ۔ 


خوزستان کے عوامی نمائیدہ پارلیمنٹ نے کہا : اس وقت سالانہ ۲۰۰۰ نفر حوزہ علمیہ میں داخلہ کے متقاضی ہیں کہ ان میں سے فقط ۲۰۰ لوگ کو ہی قبول کیا جاتا ہے یہ تمام انقلاب کے برکت سے ہے جو کہ انقلاب اسلامی کے پہلے کے حالات کا مقائسہ کرنے سے اس آثار و برکات کا مشاھدہ واضح طور پر کیا جا سکتا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬