29 December 2009 - 10:38
News ID: 725
فونت
شهادت حضرت اباعبدالله الحسین علیه السلام کے روز

 

 

 

رسا نیوز ایجنسی ـ شهادت حضرت اباعبدالله الحسین علیه السلام کے روز اسلامی ایران غم و اندوہ کے آلم میں غرق رہا

۔

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق اسلامی ایران کی عوام اول صبح سے ہی مساجد ، امام بارگاہ ، حسینیہ میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسی دستہ کی تشکیل میں مشغول ہو گئی اور ماتمی دستہ ماتم اور زنجیر زنی کے ساتھ واقعہ روز عاشورہ کو یاد کر کے غم مناتی رہی ۔

 

ماتم داروں اور عزاداروں کے جمیعت اس قدر بیشتر ہو گئی تھی کہ اکثر شھروں میں ٹرافک کے لئے خاص تدبیریں بنائی گئی اور اعلان کرنی پڑیں تا کہ عوام و جلوس عزاداری کو آسانی سے گزارا جا سکے تا کہ عزاداران امام حسین علیہ السلام اس عظیم واقعہ کو یاد کریں اور غم منا سکیں ۔

 

دوسرے شھروں کے بنسبت شھر مشھد و قم میں غم و اندوہ کی ایک الگ ہی کیفیت و حالات پائی جا رہی تھی عزادار امام هشتم علی بن موسی الرضا اور حضرت فاطمه معصومه علیهما السلام کے روضہ مطهر پر ان کے جد امجد کا پرسہ دینے و تسلیت عرض کرنے اور ان کے دشمن اور قاتلان امام حسین علیہ السلام سے بے زاری اور اظھار نفرت کی تاکید کرنے جمع ہوئے ۔

 

اسی طرح غزہ ، عراق ، افغانستان اور یمن کے مظلوم مسلمانوں کی ھمدردی بھی مجالس عزا میں اس ملک کے متدین و انقلابی عوام کی توجہ کا مرکز تھی ۔  

 

جلوس عزاداری کے توسط سے جلوس عزا میں ظهر و عصر کے وقت نماز با جماعت کا انعقاد تمام ملک میں ایک الگ ہی حالات و کیفیت کو بیان کر رہی تھی ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬