30 December 2009 - 14:57
News ID: 734
فونت
رسا نیوز ایجنسی ۔ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے مختلف مناظر کی تصاویر اور پینٹنگ کی نمائش للیت کلا اکاڈمی لکھنؤ میں سردار نقی لال اور گریش تیواری کے ذریعہ منعقد ہوئی ۔
کربلا کے پیغام کو عام کرنے کے لئے تصاویراور پینٹنگ کی نمائیش

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں منائے جانے والی عزاداری کے مختلف مناظر کی تصاویراور پینٹنگ کی نمائش للیت کلا اکاڈمی لکھنؤ میں سردار نقی لال اور گریش تیواری کے ذریعہ منعقد کی گئی۔


"محرم لکھنوی تہذیب کی پہجان" کے موضوع پرمنعقد اس نمائش میں سبھی قوم و ملت کے دور دور سے آئے  لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔


سردار نقی لال نے اس نمائش کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا : لوگوں میں شہادت امام حسین علیہ السلام کا مقصد بیان کرنا اور کربلا کے مناظر اور محرم منائے جانے کے مناظر سے مقصد محرم کو  عام کرنا ہے۔


جوش ملیح آبادی کے شعر۔

انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین


اس تناظر میں منعقد کی گئی اس نمائش میں ملک کے کئی نامور آرٹسٹوں اور فوٹو گرافروں کی تصاویر یہاں موجود تھیں ، جسمیں آغا محمد حسن (لکھنؤ) کی دال اور چاول کے دانوں سے بنائی گئی کئی تصاویر جسمیں میر ببر علی انیس کی تصویر خاص تھی ۔


 اس کے علاوہ گریش تیواری (لکھنؤ) ، محمد قمر (شاہ جہان پور) ، ایم ایس سوابھیمانی (علی گڑھ) ، ایس اے جعفر ( نئی دہلی) ، راجب سکدر (کولکاتہ) ، صبا نقوی (رائے بریلی) کی پینٹنگ اور فوٹو جرنلسٹوں میں ترلوچن سنگھ ، اعظم حسین ، بھوپیش لیٹل ، منوج چھابڑہ ، رویکپور ، بندوارورہ ، ایس ایم اے حسین ، سندیپ رستوگی ، این کمار پرتھوی ، وکاس بابو اسکے علاوہ کئی دیگر لوگوں کی محرم اور عزاء کی تصاویر اس نمائش میں لگی تھیں ۔


کربلا اور محرم کے پیغام کو لوگوں تک پہونچانے کے لئے لگائی گئی اس تصویری نمائش میں ہر قوم و ملت کے لوگ شریک ہوئے اور ان تصاویر کے ذریعہ پیغام کربلا کو سمجھا ۔


قابل ذکر ہے : اطہر نبی کے زیر انتظام اس نمائش کا افتتاح شہر کے مئر ڈکٹر دنیش شرما نے کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬