01 February 2010 - 14:45
News ID: 895
فونت
نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا :
رسا نیوزایجنسی - دبئی کے ہوٹل میں حماس کے کمانڈر کو منشیات کا انجکشن لگا کرہلاک کیا گیا تھا۔
حماس

 


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، دبئی کے ایک ہوٹل میں ہٹ سکواڈ کے ہاتھوں ہلاک کئے جانے والے حماس کے اعلیٰ سطح کے کمانڈر کو منشیات کا انجکشن لگاکر ہلاک کیاگیاتھا۔

 
لاش سے حاصل کئے گئے خون کے نمونے کی پیرس میں تشخیص کے بعد یہ بات سامنے آئی، ابتداء میں ان کی موت کو دل کادورہ قراردیاگیاتھا موت کے وقت ان کے بریف کیس میں تمام تصاویر اور دستاویزات موجود تھیں اور دروازے پر ڈونٹ ڈسٹرب کا بورڈ لگاتھا، دبئی کے آرامدہ ہوٹل البوستان روٹانا کے عملے نے 20/جنوری کو لنچ کے بعد ان کی لاش دریافت کی تھی، ان کی لاش پر کوئی مشتبہ نشان نہیں تھے اور مقامی ڈاکٹروں نے موت کی وجہ دل کادورہ تشخیص کیاتھا۔


موت کے 9 دن بعد پیرس میں ان کے خون کے نمونے کے تجزئیے کے بعد یہ ثابت ہوا کہ ان کو زہر دیاگیاتھا ۔


حماس نے ان کی موت کااعلان کرتے ہوئے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موسادکواس قتل ذمہدار بیان کیا تھا۔


محمود المحبوح حماس کے فوجی شعبے عزیدین القاسم بریگیڈ کے بانیوں میں سے تھے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬