02 February 2010 - 16:22
News ID: 901
فونت
مولانا اکرام حسين:
رسا نيوزايجنسي - مولانا اکرام حسين نے خودکش حملے اسلام کو بدنام کرنے کي سازش بتايا.
اسلام



رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، عالمي اماميہ کونسل کے صدر مولانا اکرام حسين ترمذي نے کہا: دہشت گرد پوري دنيا ميں نہتے مسلمانوں کا خون بہارہے ہيں اور خودکش حملوں اور بم دھماکوں کے ذريعے بے دردي سے عوام کو شہيد کيا جارہا ہے.


مسجد ايليا ميں منعقدہ شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا: اسلام امن ومحبت کا درس ديتا ہے اور مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے.


انہوں نےمزيد کہا : مساجد امام بارگاہوں اورديني مراکز پر ہونے والے خودکش حملے اسلام کوبدنام کرنے کي گھناؤني کوشش ہے خصوصاً عراق، ايران، فلسطين، لبنان، يمن اور پاکستان ميں منظم سازش کے تحت مسلمانوں کي نسل کشي کي جارہي ہے جس کي ہر محب وطن مذمت کرتا ہے?   

 

.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬