04 February 2010 - 16:17
News ID: 915
فونت
آئی ایس او کراچی پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - آئی ایس او کراچی پاکستان نے اعلان کیا کہ چہلم کے ماتمی دستہ کی کفن پوش دستے قیادت کرینگے .
پاکستان


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ۔- آئی ایس او کراچی پاکستان نے اعلان کیا کہ چہلم کے ماتمی دستہ کی کفن پوش دستے قیادت کرینگے.


امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر زین انصاری نے کہا : عزاداری ہماری پہچان ہے اور یہی عزاداری ہے جس کی بدولت آج ہم زندہ ہیں، اسی لئے آئی۔ ایس۔ او نے سانحہ عاشورہ کے بعد سے فروغ عزاداری مہم کا آغاز کیا تھا اس سلسلے میں شہر بھر میں بینرز لگوائے گئے اور نشرو اشاعت کی گئی اور علماء اکرام، معززین قوم سے پے درپے ملاقاتیں کی گئیں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔


اس میں یہ بات طے پائی کہ چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر علماء اور نوجوانان ملت جعفریہ کے کفن پوش دستے مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے۔


دشمن ہمیں موت سے ڈرا کر عزاداری امام حسین (ع) سے روکنا چاہتا تھا تو ہم کفن پہن کر اس جلوس میں شریک ہوں گے اور دشمن کی شکست کا اعلان کریں گے۔


زین انصاری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آئی۔ ایس۔ او نے پانچ ہزار کفن کا بندوبست کیا ہے جوکہ آئی۔ ایس۔ او کی جانب سے کروائی جانے والی مرکزی نماز باجماعت دوران مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ پر تقسیم کئے جائیں گے۔


انہوں نے کہا : نماز کی اگلی صفوں میں علماء کرام کفن پہن کر نماز ادا کریں گے، نماز کے فوراً بعد ایک احتجاجی مظاہرہ سانحہ عاشورہ اور یمن کے موجودہ حالات کے حوالے سے کیا جائے گا، اس کے فوراً بعد کفن پوش علماء اور نوجوانان ملت جعفریہ جلوس کی قیادت کرتے ہوئے جلوس کو اپنے مقرر مقام تک پہنچائیں گے۔ دوران جلوس امامیہ اسکاؤٹ سیکورٹی کے فرائض انجام دے گی اور دستہ امامیہ نوحہ خوانی و سینہ زنی کرے گی۔  

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬