10 February 2010 - 16:38
News ID: 942
فونت
آیت الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے کہا : انتخابات کے بعد ہونے والے حادثات نے دشمنوں کو خوش حال کیا جو ان کے لئے ھری جھنڈی تھا اس بنا پر ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام لوگ و گروہ ۲۲ بہمن کے یوم آزادی جلوس میں شرکت کریں اور دشمن کو ناکام کریں ۔
آيت الله نوري همداني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله نوری همدانی آج عصر کے وقت صوبہ قم کے عشرہ فجر کے انعقاد کنندہ انجمن سے ملاقات کی اور اپنے تقریر میں ملک کے حالات کے مد نظر عوام سے یوم آزادی کے جلوس میں شرکت کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : اس سال یوم آزادی دوسرے گذشتہ سالوں سے مختلف ہے اور انشاء اللہ انقلابی اور ایران کی ہوشیار عوام دوبارہ اس جلوس میں شرکت کر کے اسلامی انقلاب سے اپنے وفاداری اور تعہد اور اس کے بلند ارزش کو دکھائیگی ۔


اس مرجع تقلید نے تاکید کی : : انتخابات کے بعد ہونے والے حادثات نے دشمنوں کو خوش حال کیا جو  ان کے لئے ھری جھنڈی تھا اس بنا پر ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام لوگ و گروہ ۲۲ بہمن کے یوم آزادی جلوس میں شرکت کریں اور دشمن کو ناکام کریں ۔


انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ھم لوگ کفن پوش آمادہ ہیں قائد انقلاب اسلامی کے راہ میں جافشانی کے لئے اور تاکید کی : معظم لہ انقلاب کے رکن رکین ہیں اور معاشرے کے تمام اکائیوں کو چاہیئے کہ اس روز اپنے نعرہ کے ذریعہ انقلاب اور قائد سے اپنے عشق و محبت کو ظاھر کریں اور انقلاب اور اس کے ارزش کی بلندی کی حمایت اور پشتپناھی کا اظھار کریں ۔


حوزہ علمیہ قم کے اس استاد نے تاکید کیا : یوم آزادی کے دن ھم لوگوں کو ہوشیار رہنا چاہیئے کیونکہ دشمن انتخابات کے بعد انقلاب اسلامی کو ضرر پہونچانے کے لئے سازشیں تیار کر رہا ہے اور نرم جنگ کے ذریعہ وہ چاہتا ہے کہ انقلاب اور اس کے آرمان کو نقصان پہونچائے ۔ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬