15 February 2010 - 18:17
News ID: 957
فونت
رسا نیوزایجنسی – اٹھویں افتاب امامت ، ثامن الحجج حضرت امام علی بن موسی رضا علیھماالسلام کی شهادت کے دن پورا ایران سوگ میں ڈوب گیا .
امام علي بن موسي رضا عليھماالسلام کي شهادت

 

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت امام علی بن موسی رضا علیھماالسلام کی شهادت کے موقع پر پورا ایران سوگ میں ڈوب گیا ، اپ کے چاھنے والوں کی ھر طرف سے نالہ وشیون اور ماتم کی اوازیں ارہی تھیں .

 
 
اس رپورٹ کے مطابق ، شهر مقدس مشهد ، حرم مطهر امام رضا علیه السلام گذشته شب اوراج اپ کے عاشقوں سے لبریز تھا اورسبھی اپ کے سوگ میں عزاداری اورسینہ زنی کررہے تھے .

 

اج شهر مقدس مشهد کی فضاء کا کچھ اور ہی رنگ تھا حرم مطھر امام رضا علیہ السلام تک ختم ہونے والے تمام راستے ماتمی انجمنوں اورجلوسوں سے مملو تھے جو اپ کے سوگ میں سینہ زنی کررہے تھے .


شهرمقدس قم میں انے والے زائرین اور عاشقین نے بھی ایک بہن کو بھائی کا پرسہ دینے میں کسر نہی چھوڑی ، جوق در جوق ال محمد (ص) کے چاھنے والوں کا حرم مطهر کریمه اهل بیت حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں انا کسی انکھوں سے پنہان نہی تھا.

 

انہیں کےدرمیان دنیا کے مختلف کونے اورمختلف ممالک سے علوم دین حاصل کرنے کی غرض سے ائے طلاب نے بھی اپ حرم مطھر پر حاضری دے کر اورھند وپاک کے طلاب نے  ماتمی دستے سجاکر ، شبیہ تابوت نکال کر اس دن عزاداری منائی.    

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬