16 February 2010 - 15:34
News ID: 961
فونت
رسا نیوزایجنسی- حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے عوام کے درمیان خرافات پھیلنے سے خبردارکیا .
آيت‌الله مکارم شيرازي

 

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے  حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے ریڈیو معارف کی21 بجے کی نیوزمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا : فی الحال کچھ لوگ اپنے خواب کی بنیاد پر امامزادوں کے مقبرے تعمیر کرنے میں مشغول ہیں مثال کے طور پر یہ کہ فلاں امام زادے فلاں جگہ پر مدفون ہیں یا یہ کہ انہیں کھانے اور پانی کی ضرورت ہے اگر کوئی اس کی مخالفت کرے گا تو فلاں مصیبت میں گرفتار ہوجائے گا.

         
انہوں نے مزید کہا : یہ باتیں صحیح نہی ہیں امامزادے اسناد ومدارک کی بنیاد پر معین کئے جاتے ہیں اور دعائیں بھی اسناد و مدارک ہی کی بنیاد پر معین کی جاتی ہیں.

    
آیت الله مکارم شیرازی نے یاد دھانی کی:  مسجد جمکران کےسلسلے میں ھم نے بہت بار یہ کہا ہے کہ اس کی تعمیر کا حکم بیداری کی حالت میں ملا تھا خواب نہی تھا ، اسلام میں خواب کی کوئی حثیت نہی ہے اس کی بنیاد پر اسلامی کے احکامات نہی بنائے جاسکتے.

 
انہوں نے اخر میں کہا : امید ہے کہ انشا الله ھم بدعت شرعی و بدعت عرفی کے درمیان فاصلے سے وقف ہوں گے اور ھمیشہ قران اور ائمه معصومین (س) اور مراجع کرام کے فتوں پر عمل پیرا ہوں گے  .

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬