17 February 2010 - 21:14
News ID: 967
فونت
ادارہ رھبرمعظم میں خواتین کےثقافتی شعبےکی کوشش سے
رسا نیوزایجنسی - عورتوں کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس ، عورتوں کے سلسلے میں دنیاے اسلام کی تجاویزاورفیمینیزم کے پیغامات کے موضوع پر 24و25 فروری کو حوزه علمیه قم کےعورتوں کے تحقیقاتی اور مطالعاتی مرکزکی مدد سےمنعقد کی جائے گی.
بين الاقوامي کانفرنس



یونیورسٹیز میں رهبر معظم کی نمائندگی کےدفتر میں خواتین کےثقافتی شعبے کی ذمہ دار نیره قوی نے رسا نیوزایجنسی کی رپورٹر سے گفتگو میں عورتوں کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس 24و25 فروری کو تھران یونیورسٹی کےعلامه امینی حال میں ہونے کی خبر دی  .

 

انہوں نے کہا : یہ کانفرنس عورت ا ورخانوادے کے سلسلے میں اسلام کے نظریات وتعلیمات اورفیمینیزم کےمنفی پیغامات و اثرات اور غرب کی کارکردگی کے سلسلے میں منعقد کی جائے گی.


 
نیره قوی نےاظھار کیا : اس کانفرنس میں اثارومقالات بھیجنے کی اخری مھلت ستمبرکے مہینے تک تھی، اس میں ابھی تک ملک سے تین سو مقالات اور25 بیرونی ممالک سے ایک سو مقالات اچکے ہیں  .

 

انہوں نے بیان کیا : یہ کانفرنس دفتر رهبر معظم کے عالمی شعبے ، وزارت خارجہ کے عالمی شعبے ،  یونیورسٹیز میں دفتررهبر معظم کی نمائندگی کے تحقیقاتی شعبے ، مجمع جهانی تقریب مذاهب، مجمع جهانی اهل بیت(ع)، حوزه علمیه قم کےعورتوں کے تحقیقاتی اور مطالعاتی مرکز، آزاد اسلامک یونیورسٹی ، الزهراء(س) یونیورسٹی ، امام صادق(ع) یونیورسٹی ، جامعه المصطفی العالمیه، جامعه الزهرا(س)، علوم قرآنی یونیورسٹی و دیگر مراکز کی مدد سے منعقد کی جارہی ہے.


 
محترمہ نیره نے بیان کیا: علاقہ مند افراد www.icwomen.ir  پہ مراجعہ کرکے تفصیلی معلومات سے اگاھی پیداکرسکتےہیں کہ اس کانفرنس میں شرکت کے طریقہ سے اگاہ ہوسکتے ہیں.

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬