رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقليد مي سے حضرت آيت الله حسين نوري همداني نے جمهوري اسلامي نيوزايجنسي کے ڈائرکٹر منيجراور صدرجمھوريہ کے مشاور سے ملاقات ميں ، ميڈيا ورپورٹرزکے کام کو اھم اوربہت مفيد بيان کرتے ہوئے کہا : عوام کو اخبار سے اگاہ کرنا اور انکي راھنمائي بہت اھم کام ہے اورکوشش کي جائے کہ اس ميں قصد تقرب خدا اوراخلاص مد نظر قرار پائے.
اس مرجع تقليد نے ايرنا نيوزايجنسي کي سياست کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : فقط گورمنٹ کي خبروں کو معاشرے تک پہونچانا کافي نہي ہے بلکہ ضروري ہے کہ عوام کي باتيں بھي حکام تک پہونچائي جائيں .
انہوں نے تاکيد کي : عوام کو حقائق سے باخبر کرنا چاھئے چاھے يہ خبرگورمنٹ کي ہو چاھئے عوام کي .
استاد حوزه علميه قم نے جمهوري اسلامي نيوزايجنسي کے ڈائرکٹر منيجر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: اپ جس طرح گورمنٹ کي خبروں کو منتقل کرتے ہيں اميد ہے کہ عوام کي باتوں کو بھي منعکس کريں اور گورمنٹ منظم پروگرام کے تحت کمي کو دورکرے اورلوگوں کے مسائل کو حل کرے.
انہوں نے کہا : برسوں تک ميڈيا فقط سلاطين کي خبروں کو منتقل کيا کرتے تھے اور عوام سے انہيں کوئي کام نہي تھا جبکہ اسلامي حکومت ميں عوام بنيادي کردار ادا کرتي ہے .
انہوں نے مہنگائي اور بيکاري کو معاشرے کي بنيادي مشکلات بيان کرتے ہوئے تاکيد کي : عوام کا گورمنٹ سے يہ کہنا ہے کہ ان مشکلات کو حل کرے.