24 February 2010 - 17:35
News ID: 993
فونت
آیت الله وحید خراسانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله وحید خراسانی اپنے تفسیر کے درس میں کلمہ یاسین کی تفسیر کرتے ہوئی کہا : اھل بیت علیہ السلام کی روایت اور کچھ اھل سنت کی کتاب سے جو استفادہ ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ یاسین سے مراد حضرت خاتم (ص) کی شخصیت ہے ۔
آيت الله وحيد خراساني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی مرجع تقلید نے آج صبح مسجد اعظم قم میں اپنے چہار شنبہ کے تفسیر کے درس میں سورہ یاسین کی تفسیر کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : اھل بیت علیہ السلام کی روایت سے جو استفادہ ہوتا ہے اور کچھ اھل سنت بھی اس موضوع پر اس بات کے قائل ہیں کہ یاسین کلمہ سے مراد حضرت خاتم (ص) کی شخصیت ہے اور یہ نصوص اور دلیل کے موافق ہے ۔


انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اس مدعا پر بارہ روایت وارد ہوئی ہیں کہ اس کا مقصد آل یسین سے آل حضرت محمد (ص) ہیں اور کہا : آل یاسین کے سلسلہ میں جو روایت وارد ہوئی ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ علمای اھل سنت بھی مامون کے زمانہ میں یاسین کی تفسیر کو خاتم النبین کی ذات سے ہونے کے قول سے متفق تھے ۔


انہوں نے دوسری روایت کی طرف اشارہ کے ساتھ یاسین کلمہ کی فضیلت کی طرف اشارہ کیا اور کہا : کلمہ یاسین میں جو فضل پایا جاتا ہے کوئ بھی اس حقیقت کے ایک فضیلت تک نہی پہونچ سکتے مگر وہ لوگ جن کی عقل اس حد تک پہونچ گئی ہو کہ یہ موضوع ان کے معقولات میں شمار کئے جاتے ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬