24 February 2010 - 19:01
News ID: 998
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے عبدالمالک ریگی کی گرفتاری پر خوشی کااظھار کرتےہوئے اس جنایتکار کی گرفتاری کو جمهوری اسلامی ایران کے اقتداراور عزت کا سبب اورایرانی انٹیلی جنس کی طاقت کا بیانگر کہا .
آيت الله نوري همداني



 رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اج ظھر کے وقت ادارہ تعلیم وتربیت کے ذمہ داروں سے ملاقات میں عبدالمالک ریگی کی گرفتاری پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا : اس فساد کی جڑ کی گرفتاری بہت بڑا معرکہ تھا جو ایرانی انٹیلی جنس کی قدرت کا بیان گر ہے. 

 

اس مرجع تقلید نے کہا : ریگی کی گرفتاری سے دنیا مبہوت رہ گئی کہ کس طرح ایرانی انٹیلی جنس نے اس فساد کی جڑ کو گرفتار کرلیا اور یہ کام نظام طاقت کا بیان گر ہے اور روز بروز اس طاقت میں اضافہ ہوتا رہے گا .

 

اپ نے استادوں وک خطاب کرتےہوئے کہا : جو انسان استاد بننا چاھتا ہے چاھے وہ اسکول کا استاد ہو یا کسی یونیورسٹی کا بہت ضروری ہے کہ پہلے خود کی تربیت کرے اس کے بعد دوسروں کو تعلیم دے اور استادوں کو توجہ رکھنی چاھئے کہ انکا ھر عمل اور کردار شاگردوں کے لئے نمونہ ہے .


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬