28 February 2010 - 17:32
News ID: 1016
فونت
رسا نیوزایجنسی ـ رسا نیوزایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے ایک بارپھر بلوائیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی وقت ہے معاشرے میں واپس.
آيت الله نوري همداني

 

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله حسین نوری نے وزارت دفاع اور فورس کے اھکاروں اورمختلف طبقے کےلوگوں سے ملاقات میں هفتہ وحدت ، پیغمبراسلام (ص) اورامام جعفرصادق(ع) کی ولادت کی مناسبت پر مبارکباد دیتے ہوئے اتحاد کو اسلامی معاشرے کی ضرورت جانا اور تاکید کی : اسلام کے خلاف دشمن کی سازش کے پیش نظر دنیا کے مسلمان اپنے اتحاد اور یکجہتی کا تحفاظ کریں اور دشمن کو سوء استفاده کا موقع فراھم نہ کریں    .


انہوں نے امت کے اختلافات کو حل کرنے کے سلسلے میں مرسل اعظم (ص) کے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اپ کی ھمیشہ کوشش تھی کہ دشمن کے مقابل امت اسلامیہ اتحاد اور یکجہتی کا تحفظ کرکے .


حوزه علمیه قم کے درس خارج فقه و اصول کے استاد نے کہا: تعلیم ، تقوی ،ایمان ، جھاد کا شوق ، دشمن کے مقابل احتیاط کے ساتھ قدم اٹھانا اور اسلام کی حاکمیت وہ ضروری باتیں ہیں جن پر جوانوں کو غوراورمورد توجہ قراردینا چاھئے .


حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں ملک کے موجودہ اتفاقات اورحالات پر اشارہ کرتےہوئے کہا : بعض بلوائیوں نے اپنے کام کے ذریعہ دشمن کو خوش کیا اور انہیں ھری جھنڈی دکھادی کہ یہ اسلامی تعلیم کے خلاف ہے .


اس مرجع تقلید نے ولی فقیہ کو اسلامی معاشرے میں اتحاد کی بنیاد بیان کرتے ہوئے تاکید کی : اتحاد کو ایک محور کی ضرورت ہے اور امام عصر(ع) کی غیبت کے زامنے میں ولی فقیہ زمان حضرت آیت الله خامنه ای معاشرے میں اتحاد کا محور ہیں .

 

 


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬