28 February 2010 - 20:14
News ID: 1018
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ ھم لوگ کوفہ کے لوگوں کی طرح نہی ہیں کہ اس زمانہ کے علی کو تنہا جھوڑ دیں وضاحت کی : ایران کی عوام کوفہ اور صدر اسلام کے لوگوں سے جدا ہیں جنہوں نے آئمہ اطھار (ع) کو تنھا چھوڑ دیا تھا ، ھم اپنے تمام وجود سے اپنے عزیز قائد کی حمایت اور مدد کرینگے ۔
آيت الله نوري همداني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے آج ظہر کے وقت صوبہ بوشہر کے مدیر اور سپاہ پاسدار انقلاب اسلامی کے چند فرمانداروں سے ملاقات میں عبدالمالک ریگی کی ملک کے حفاظتی انتظامیہ کے توسط سے گرفتاری کی طرف اشارہ کیا اور اس ظالم کے ساتھ امریکا اور انقلاب کے دشمنوں کا ہاتھ جانا ہے اور کہا : بحمدلله ایران کی خفیہ اور حفاظتی فورس نے اپنی بلند و اعلی طاقت و قدرت کے ساتھ اس ظالم کو گرفتار کیا ہے ۔

انہوں نے مغرب زمین اور امریکا کی طرف سے حقوق بشر اور ڈموکراسی جیسے نعرہ کو صرف اپنے فائیدہ کے لئے وسیلہ کے طور پر استعمال کرنے کو محکوم کیا ہے اور کہا : یہ لوگ اس طرح کے عنوان کو استعمال کر کے مختلف قسم کے ظلم و جارحیت کو انجام دیتے ہیں اور بعض ممالک کی عوام کو اس کے اپنے ملک سے بے وطن کر دیتے ہیں ۔


مرجع تقلید نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اسلامی بنیاد میں صرف اس نظام کو مشروع قرار دیا ہے جس نظام میں ولایت فقیہ پایا جائے اور وضاحت کی : ولایت فقیہ ھزاروں شہید کے دئے ہوئے خون کا نتیجہ ہے اور بحمد لله ھماری عوام نے اس تیس سال کے عرصہ میں بتا دیا ہے کہ ھم ولایت فقیہ کے چاہنے والے ہیں اور اپنے جان تک دینے کو حاضر ہیں ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی اس تاکید کے ساتھ کہ ھم لوگ کوفہ کے لوگوں کی طرح نہی ہیں کہ اس زمانہ کے علی کو تنہا جھوڑ دیں وضاحت کی :  ایران کی عوام کوفہ اور صدر اسلام کے لوگوں سے جدا ہیں جنہوں نے آئمہ اطھار (ع) کو تنھا چھوڑ دیا تھا ، ھم اپنے تمام وجود سے اپنے عزیز قائد کی حمایت اور مدد کرینگے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬