17 March 2010 - 18:04
News ID: 1099
فونت
ھندوستان میں :
رسا نیوز ایجنسی ـ ھندوستان میں ۶۲ سال سے بند مسجد کو مقامی میونسپل کمیٹی کے قبضہ سے گزشتہ روز کھلوا دیا گیا ہے ۔
مسجد
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ھندوستان میں ۶۲ سال سے بند مسجد کو جس میں مقامی میونسپل کمیٹی کا قبضہ تھا گزشتہ روز اسلام کے فرزندوں کے ہاتوں کھلوا دیا گیا ہے ۔

ھندوستان میں ۶۲ سال سے بند مسجد کو جس میں مقامی میونسپل کمیٹی کا قبضہ تھا گزشتہ روز اسلام کے فرزندوں کے ہاتوں اس کو نمازیوں کے لئے کھلوا لیا ہے ، احرار آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لونگوںوال کی قدیم جامع مسجد میں مقامی میونسپل کمیٹی نے اپنا آفس بنا رکھا تھا ، مسجد کی چھت گر جانے کی بنا پر ان لوگوں نے اس آفس کو مسجد کے کمروں میں منتقل کر دیا تھا اور مسجد کے ہال میں تالا لگا دیا تھا ، مقامی مسلمان کئی سالوں سے مقامی حکام کو اس کے کھولنے کے لئے درخوست دے رہے تھے لیکن کوئی مسئلہ حل نہی ہو رہا تھا ۔

مجلس احرار کے سربراہوں نے وہاں کے مقامی باشندوں کی مدد سے اس کو مسلمانوں کی عبادت کے لئے پھر سے کھلوا دیا اور وہیں کے مومنین کی مدد سے گری ہوئی چھت ایک رات کی محنت سے تعمیر کی گئی اور مومنین نے نماز ادا کرنی شروع کردی ۔

قابل ذکر ہے کہ اس مسجد کو قابض لوگوں کے ہاتھ سے زبر دستی چھڑائی گئی ہے جس میں وہاں کی صوبائی حکومت کے سربراہوں نے بھی حد امکان مدد کی ہے اور وقف بورڈ کے ذمہ داروں نے بھی اپنی پشت پناہی سے مومنین کی حوصل افزائی کی ہے ۔

اس مسجد کی ضرورتوں کی اشیاء کی فراھمی اور تعمیرات کے لئے مومنین نے کافی محنت کی اور اس میں حصہ لیا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬