31 March 2010 - 22:18
News ID: 1123
فونت
رسا نیوزایجنسی - آیت الله حاج سید محمدعلی ابن الرضا خوانساری صوبہ اصفهان کے علماء میں سے ایک عالم دین انتقال فرما گئے
آيت الله ابن الرضا

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹرکی اصفھان سے رپورٹ کے مطابق ، آیت الله حاج سید محمد علی ابن الرضا خوانساری، اسوه زهد و فقاهت بقیت‏السلف ، مرحوم آیت الله حاج شیخ عبدالکریم حائری کے شاگرد  ملکوت اعلی سے جاملے

وہ علم، تقوی اورفقاهت میں مشھورخاندان میں سن1293 هجری شمسی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم خونسار کے علماء خصوصا اپنے والد بزرگوار مرحوم آیت الله حاج میرزا محمود ابن الرضا سے حاصل کیا اورسطح بالا کی تعلیم کی غرض سے شھر مقدس قم تشریف لائے اور یہاں پہونچ کر خود کو زیور علم وعمل سے خوب مزین کیا     

اس عالم ربانی نے عالی سطح کی تعلیم کے سلسلے میں حضرات آیات حاج سید محمد تقی خوانساری، حاج سید محمدرضا گلپایگانی، سید شهاب الدین مرعشی نجفی و حاج میرزا خلیل کمره‏ای سے اگے زانو ادب تہ کیا اور درس خارج فقه و اصول میں مرحوم آیت الله حاج شیخ عبدالکریم حائری کی شاگردی میں رہے 

اپ تعلیم مراحل گزارنے کے بعد وطن واپس تشریف لے گئے اور اپنے شرعی وظائف کی انجام دھی میں مشغول ہوئے اور اس سلسلے میں قابل ذکر خدمات انجام دیں کہ ان میں دینی معارف اورحوزوی دروس کی تدریس اور حوزہ علمیہ کی تاسیس اور دیگرمراکز کا تذکرہ کیا جاسکتا ہے 

یہ بزرگ مرتبت شخصیت جس نے اپنی عمر پاکی و دیانت میں بسر کیا الهی شعائر کی تعظیم خصوصا حضرت ابا عبد الله الحسین علیه السلام کی عزاداری کے سلسلے میں خاص اھتمام کے قائل تھے


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬