10 April 2010 - 20:23
News ID: 1166
فونت
ھندوستان کے نمایہ عالم دین ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ کے مشہور عالم دین حاجی رفیع الدین نے مدرسہ قاسمیہ فیض القران میں بیان کرتے ہوئے کہا : حضرت محمد (ص) کی ساری زندگی ان کے بہتریں اخلاق ، عمدہ سیرت اور انسانی بھلائی کا نمونہ رہی ہے اگر ھم ان کی سیرت پر صحیح طور سے عمل کر ینگے تب جا کر کامیابی کی منزل پا سکینگے ۔
حضرت محمد کی ساری زندگی ان کے بہتریں اخلاق ، عمدہ سیرت اور انسانی بھلائی کا نمونہ
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ھندوستان کے مشہور عالم دین حاجی رفیع الدین نے مدرسہ قاسمیہ فیض القران میں بیان کرتے ہوئے کہا : حضرت محمد (ص) کی ساری زندگی ان کے بہتریں اخلاق ، عمدہ سیرت اور انسانی بھلائی کا نمونہ رہی ہے اور ان کا اھم مقصد حقیقی راستہ سے بھٹکے ہوئے انسان کو اللہ تعالی کی بندگی کی طرف لانا تھا ۔

انہوں نے مسلمانوں کی پستی اور ھر طرف ہو رہے ظلم و ستم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس زمانہ مسلمانوں کی پستی اور مشکلات خدا سے دوری اور اس کے احکامات پر عمل نہ کرنا ہے ۔

حاجی رفیع الدین نے تاکید کی : جب تک مسلمان قرآن مجید سے منسلک تھے اور نماز ادا کیا کرتے تھے اوار احکامات الھی کا لحاظ رکھتے تھے تمام دنیا میں ان کی حکومت تھی مگر آج وہی مسلمان دنیا کے لالچ میں دین کو چھوڑ رہا ہے اور جو اس کے مصیبت اور مشکلات کا سبب بن رہا ہے ۔
 
 
 
 
 
 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬