11 April 2010 - 17:35
News ID: 1172
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سعیدی:
رسا نیوزایجنسی – قم کے امام جمعه نے تاکید کی : ایران اسلامی اج اقتدار و عزت کی بلندی پر کھڑا ہے ، دشمن جان لیں کہ انکی دھمکیاں نہ تنھا ھماری قوم کی کے جذبات پر اثر انداز نہی بلکہ اس کا منفی انعکاس خود ان کے دامن گیر ہوگا .
حجت الاسلام والمسلمين سعيدي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حجت‌الاسلام والمسلمین سید محمد سعیدی ، شھر قم کے امام جمعه نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں ایران اسلامی کے جوھری ترقیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : در حقیقت ملک میں اس طرح کے امکانات کے موجود میں ہونے میں کوئی شک وشبہ کی گنجائش نہی ہے.

  
قم کے امام جمعہ نے مزید کہا : جیسا کہ دینی تعلیمات میں ایا ہے کہ اسلامی اور ایمانی معاشرے کو حق نہی ہے کہ وہ ایسے مراحل میں خود کو قرار دے کہ دشمن اس پر مسلط ہوجائے .


حجت ‌الاسلام و المسلمین سعیدی نے ایہ : «واعدوا لهم مااستطعتم من قوه» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا  : باتوجہ بہ یہ کہ قرآن کریم  نے مسلمانوں کو فعل امر (حکم ) کے ذریعہ خطاب کررکھا ہے ھماری ذمہ داری ہے کہ پوری توانائی کے ساتھ جوھری طاقت کو مکمل طور پرحاصل کرنے کی کوشش کریں رھبر معظم اور دیگر حکام بھی اسی سلسلے میں تاکید کررہے ہیں .
 

حوزه علمیه قم کے استاد نے مزید کہا : جمهوری اسلامی ایران دنیا کو حیران کرنے اور پریشان کرنے کا ارادہ نہی رکھتا بلکہ ھم تو ھمیشہ سواے غاصب اسرائیل کے تمام ممالک  مسالمت امیز روابط کے خواھان ہیں اور اس سلسلے میں اپنی اخلاص نیت کا ثبوت دے چکے ہیں  .

انہوں نے جوھری مسئلہ میں بعض سامراجیت کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا :  ایران ھرگز کسی کی دھمکیوں سے مرعوب نہی ہونےوالا .


حجت‌الاسلام والمسلمین سعیدی نے واضح طور پر کہا : ایران اسلامی اج اقتدار و عزت کی بلندی پر کھڑا ہے ، دشمن جان لیں کہ انکی دھمکیاں نہ تنھا ھماری قوم کی کے جذبات پر اثر انداز نہی بلکہ اس کا منفی انعکاس خود ان کے دامن گیر ہوگا .


انہوں نے مزید کہا : ھم نےجس طرح 8 سالہ تحمیل شدہ جنگ میں ثابت کردکھایا کہ ھمیں دشمن کی دھمکیوں سے کوئی خوف نہی ہے ، اج بھی ان کی دھمکیاں ھماری ملت کے ارادے کو پسپا نہی کرسکتے.
 

حجت الاسلام والمسلمین سعیدی انے یٹمی اسلحے کے سلسلے میں اسلام کے نظریہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلام نےاس طرح کے اسلحے کوبنانے اوراستعمال کرنے کو منع کررکھا ہے اور اسلامی جمھوریہ ایران کا بھی یہی نظریہ ہے اور ایران بین الاقوامی قوانین کا پابند ہے اور ایٹمی اسلحے سے خلع سلاح  ہونے میں ھمارا موقف بھی کاملا روشن اور شفاف ہے.  

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬