17 April 2010 - 19:44
News ID: 1203
فونت
آیت الله جوادی آملی:
رسا نیوز ایجسنی ـ حضرت آیت الله جوادی آملی نے اپنے ھفتگی درس اخلاق میں تاکید کی : کبھی بھی ھدف وسیلہ کو توجیہ نہی کرتا ، سیدھا مقصد سیدھا راستہ چاہتا ہے ۔
آيت الله جوادي آملي
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله عبد الله جوادی آملی حوزہ علمیہ قم ایران کے مشہور و معووف استاد نے اپنے ھفتگی درس اخلاق میں جو طلاب و علماء و اھل دانش اور عام لوگوں کے درمیان انعقاد پایا تھا اپنے تقریر میں بیان کیا : اخلاق تین اھم کام کو انجام دیتا ہے انسان کے روح و نفس کی طبابت ، انسانی پیکر کی تعمیر اور ھنر کی زیبا سازی کو اپنے ذمہ لئے ہوئے ہے ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اخلاق روح کو زندہ اور روحی بیماری کا علاج کرتا ہے بیان کیا : ھم لوگ مرنے کے بعد بدن و پوست سے باھر نکل جاتے ہیں لھذا اس بدن کو خوبصورت بنائیں اور اس کی بناوٹ ھنر مندانہ ہو جو ھمیشہ ساتھ رہنے والا ہے ۔ 

حوزہ علمیہ قم کے اس معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ دنیا کی خوبصورتی اور ظاھری صورت انسان کے اھمیت کا معیار نہی ہے اظہار خیال کیا : دنیوی خوبصورتی اھمیت کا معیار نہی ہے اور یہ زیبائی بھی ھمارے ہاتھ میں نہی ہے ، اور انسان کا کالا یا گورا ہونا بھی کوئی فرق نہی رکھتا ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے تاکید کی : دینی اور قرانی تعلیمات کے سامنے کچھ لوگ سیاہ چہرے والے ہیں اور کچھ سفید چہرے والے ھم لوگوں کو چاہیئے کہ سفید چہرے والوں میں سے ہوں ۔

اس معروف استاد نے کہا : ھم تمام لوگوں کو خوبصورتی پسند ہے اور ضروری ہے کہ دنیوی زندگی اور سلامت کو اچھے اخلاق سے مزین کریں ۔

مفسر قرآن کریم نے اس بیان کے ساتھ کہ حقیقی اخلاق وہ ہے جو فراوان حقائق کو اپنے اندر رکھتا ہو وضاحت کی : اخلاق ایک اعتباری "امر و نہی" نہی ہے بلکہ وہ حقیقت ہے جو ایک احکام کی صورت میں وجود آیا ہے ۔
 
 
 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬