19 April 2010 - 16:13
News ID: 1212
فونت
آیت الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله علوی گرگانی نے موت اور قیامت سے غفلت کو گمراھی اور ضلالت کی علت جانا ہے اور کہا : ھر انسان کو چاہیئے کہ وہ اپنے امور و منصوبہ کو خدا کے مرضی کے مطابق رکھے ۔
آيت الله علوي گرگاني
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے آج ظہر کے وقت ان سے ملاقات کی غرض سے آئے ایک وفد سے اپنی تقریر کے درمیان علماء کے بیانات کے کثیر فائیدہ بتاتے ہوئے تاکید کی : ھر انسان کو نصیحت و موعظہ کی ضرورت ہے اور  نبوت و امامت کے خاندان سے ھم لوگوں کواس امور میں زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیئے ۔

آیت الله علوی گرگانی نے اخلاقی اور معنوی مسائل کی معلومات ہونے کی نصیحت کرتے ہوئے تاکید کی : دنیا میں انسان کو دھوکا دینے کے بہت سارے عوامل پائے جاتے ہیں ، انسان اس دنیا میں معمولا مادی اور ظاھری مسائل کی طرف زیادہ توجہ دیتا ہے ۔

انہوں نے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار خیال کیا : انسان کی اندرونی خواھش باعث ہوتی ہے کہ انسان دنیوی امور کی طرف توجہ دیتا ہے اور آخرت کی طرف سے غافل ہو جاتا ہے ۔

آیت الله علوی گرگانی نے انبیاء الھی کے بعثت کا مقصد انسانوں کی ھدایت جانا اور بیان کیا : انبیاء اور اولیاء اس لئے مبعوث ہوئے ہیں کہ انسان پنی عمر کو غفلت میں نہ گزار دے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬