03 May 2010 - 20:36
News ID: 1282
فونت
رسا نیوز ایجنسی – بحرینی شیعی علماء نے اپنے ایک بیانیہ میں سعودی عربیہ کے افراطی وھابی عالم کا اس ملک میں آنے کو محکوم کیا اور اس کے اس ملک میں وارد ہونے کی ممنوعیت چاہی ۔
العريفي
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق بحرین کے شیعی علماء کے اسلامی مجلس نے اپنے ایک بیانیہ میں شیخ محمد العریفی سعودی عربیہ کے وھابی افراطی عالم کا قریب الوقوع سفر پر پابندی عائد کرنے کی مانگ کی ہے، اس افراطی عالم نے کچھ مہینہ پہلے آیت الله سیستانی کی توھین کی تھی ۔

اس بیانیہ میں ذکر کیا گیا ہے : بحرین ایک ایسا ملک ہے جس کے باشندہ آپس میں اتحاد و میل و محبت سے اپنی زندگی بسر کرتے ہیں اور اس ملک میں بھائیوں کا آپسی محبت کبھی بھی اس بات کی اجازت نہی دیتا کہ اس ملک میں ایسا شخص آئے جو افراطی و فتنہ ڈالنے والا ہو اور العریفی کا بحرین میں آنے سے اس ملک کے کثیر تعداد والے مسلمان گروہ اور ان کے مرجع تقلید خاص کر آیت الله سید علی سیستانی کی توھین ہے ۔

شیعی علماء کے اسلامی مجلس نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اس ملک میں مختلف مذاھب کے ماننے والے رہتے ہیں اس بنا پر ایسے شخص کا آنا حکومت کے حق میں بہتر نہی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ محمد العریفی سعودی عرب کے وھابی افراطی عالم کچھ مہینہ پہلے شهر ریاض کے مسجد البوادری میں نماز جمعہ کے خطبہ کے درمیان آیت الله سیستانی کی شدت کے ساتھ توھین کی تھی اور ان کو گنہگار اور کافر شخص کہا تھا اور شیعوں کے اسلام میں شک و تردید کیا تھا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬