05 May 2010 - 14:06
News ID: 1290
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ تھران کے میڈیکل کالج میں میڈیکل سائینس میں اخلاق کو رائج کرنے کے مقصد سے ایک طبیب روحانی کانفرنس جو حضرت آیت الله محمدتقی بهجت (ره) کی یاد میں تھران میں انعقد ہوگا ۔
روحانی طبیب کانفرنس آیت الله بهجت کی یاد کے مقصد سے تھران میں انعقاد ہوگا
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت‌ الله بهجت (ره) کی یاد میں ایک کانفرنس، میڈیکل سائینس میں اخلاق کو رائج کرنے کے مقصد سے تھران میڈیکل کالج کی طرف سے طبیب روحانی کے عنوان سے کل تھران میں انعقاد ہوگا ۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ کانفرنس کل ۶ مئی ۲۰۱۰ آٹھ بجے صبح تھران میڈیکل کالج کے مرکزی بیلڈینگ کے کانفرنس حال میں انعقاد ہوگا ۔

اس کانفرنس میں اسلامی اخلاق کی بلندی اور دینی و روحانی طب کے بنیادی تعلیمات پر زور دیا جائیگا اور اس کانفرنس کے انعقاد کرنے والے میڈیکل سائینس میں اخلاق کو رائج کرنے میں مثبت قدم اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

قابل ذکر ہے یہ کانفرنس کا انعقاد تھران میڈیکل کالج کے مرکزی بیلڈینگ کے کانفرنس حال میں ہوگا جو تھران کے بلوار کشاورز، خیابان قدس میں واقع ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬