08 May 2010 - 23:28
News ID: 1304
فونت
آیت‌الله مکارم شیرازی:
رسا نیوزایجنسی ـ حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے بدحجابی اور بے‌حجابی سے مقابلے کے لئے نکالے گئے تھران میں جلوس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حکام کو تاکید کی کہ اخلاقی برائیوں اور بدحجابی و بے‌حجابی سے مقابلہ کے لئے مناسب تدبیر انجام دیں
آيت‌الله مکارم شيرازي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، قم کےمراجع تقلید میں حضرت آیت‌الله ناصر مکارم شیرازی نے اج صبح اپنے درس خارج فقہ کے اغاز سے پہلے اخلاقی برائیوں اور بدحجابی و بے‌حجابی سے مقابلے کے سلسلے میں تھران کی عوام کے صاف وشفاف موقف کی قدر دانی کی.

انہوں نے مزید کہا : بدحجابی و بے‌حجابی سے مقابلے کے لئےنماز جمعه کے بعد تھرانی عوام کی جانب سے جلوس نکالا جانا اور اس جلوس کے بعد احساسات کی بیان کرنا نظام جمهوری اسلامی سے انکی وفاداری کا اعلان ہے .

حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے تاکید کی : سبھی پر حجت تمام ہوچکی ہے اوراب عوام اس سماجی مشکل کے حل کے لئے حکام کی جانب سے مناسب تدبیروں کے منتظر ہیں.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬