10 May 2010 - 16:25
News ID: 1312
فونت
رسا نیوز ایجنسی – عراق کے مجلس اعلی اسلامی کے صدر نے گذشتہ روز شیخ صباح الاحمد الجابر کویت کے بادشاہ سے ملاقات اور گفت و گو کی ۔
سيد عمار حکيم
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم عراق کے مجلس اعلی اسلامی کے صدر اور عراق قومی اتحادیہ کے رھبر نے کویت کے اعلی مقامی سربراہ و ذمہ دار سے ملاقات کی غرض سے اس ملک کے لئے سفر کیا ہے اور گذشتہ روز شیخ صباح الاحمد الجابر کویت کے بادشاہ سے ملاقات اور گفت و گو کی اور نیز شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کویت کے ولی عھد سے الگ ملاقت کی اور ان سے بھی گفت و گو کی ۔

یہ ملاقات اس ملک کے وزرا اور بلند مقام سربراہوں کی شرکت کے ساتھ انجام پائی، اس ملاقات میں خاص کر اس دو ملک کے درمیان اچھے رابطہ بر قرار رکھنے کی بات ہوئی اور صدام کی ڈیکٹیٹری حکومت کے بعد ان دو ملکوں کے درمیان بھتر رابطہ ان دونوں ملک کے لئے مفید ہوگی، اس سلسلہ میں بحث و تحقیق ہوئی ۔

سید عمار حکیم نے اس ملاقات و گفت و گو میں عراق میں ہوئے انتخابات اور سیاسی تبدیلیوں کی آخری رپورٹ پیش کی اور نئی حکومت تشکیل ہونے کے لئے کامیاب پارٹیوں کے درمیان ہو رہے مذاکرات کو بھی بیان کیا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬