11 May 2010 - 16:46
News ID: 1319
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے پیغمبر اسلام کے بتائے ہوئے راستے ہٹ جانے کو مسلمانوں کی پسماندگی کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا : اج بھی اس انحراف کی سوزش مسلمانوں کی انکھوں میں باقی ہے اور باقی رہے گی .
آيت الله نوري همداني


رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اج ظھر کے وقت جیل کے ذمہداروں اور مختلف عوامی طبقے سے ملاقات میں اسلام کودین منطق اور دلیل بیان کرتے ہوئے کہا : جولوگ دشمنی اورلج بازی کے راستے میں قدم اٹھاتے ہیں وہ دین مبین اسلام کے مورد قبول نہی ہے .

انہوں نے صدر اسلام کے انحرافات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : جولوگ ابوجہل جیسے تفکرات رکھتے ہیں مسائل اور حالات میں دشمنی کی نگاہ رکھتے ہیں.

اس مرجع تقلید نے معاشرے خصوصا جوانوں میں اعتقاد کے سلسلےسے شبہات پھیلائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اج دشمن فاسد عقائد کے ذریعہ ھم سے مقابلہ کررہا ہے اورھمیں اس جانب متوجہ رہنا چاھئے.

حوزہ علمیہ قم کے اس معروف استاد نے شیعہ کی حقانیت کے سلسلے میں کہا : ھمیشہ ھم نے مناظروں کے ذریعہ اپنی حقانیت کا اثبات کیا ہے اور کوئی ھماری باتوں کو ماننے کے لئے تیار نہی ہے تو اسے مناظرے کی دعوت دینا چاھئے تاکہ علمی اور استدلالی گفتگو ہوسکے .

حضرت آیت الله نوری همدانی نے ایام فاطمیہ میں حضرت زهرا(س) کی سیرت کو تمام خواتین کے لئے اسوہ قرار دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : ھمیں اپ کی فرمائشات پر خاص توجہ کرنی چاھئے.

حضرت آیت الله نوری همدانی نے پیغمبر اسلام کے بتائے ہوئے راستے ہٹ جانے کو مسلمانوں کی پسماندگی کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا : اج بھی اس انحراف کی سوزش مسلمانوں کی انکھوں میں باقی ہے اور باقی رہے گی.







تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬