23 May 2010 - 16:17
News ID: 1360
فونت
رسا نیوزایجنسی - آیت الله علوی گرگانی نے ملک کےبعض علاقے میں وھابیت کی سرگرمیوں سے باخبر کرتے ہوئے معاشرے کواس منحرف فرقے کی فعالیتوں سے ھوشیار رہنے کی تاکید کی ۔
آيت الله علوي گرگاني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد ، آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے اج دوپہر کے وقت سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے اھل کاروں سے ملاقات میں ملک کےبعض علاقے میں وھابیت کی سرگرمیوں سے باخبر کرتے ہوئے کہا : اج وھابیت دنیا کے مختلف گوشے حتی ھمارے ملک میں بھی سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے اس فرقے کی سرگرمیوں سے ھوشیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : ھمیں ھوشیار رہنا چاھئے کہ ھمارا اعتقادی سرمایہ اس منحرف گروپ کے ہاتھوں نابود نہ ہوجائے اور دھیان رہے کہ ھمارے جوانوں کے کان ان کی بے اساس باتوں سے پر نہ ہوں جائیں۔

حوزه علمیه قم کے معروف استاد نے مزید کہا : ھمارے برادارن اهل سنت بھی وھابیت کے بعض اقدامات سے اظھار تنفراور بے زاری کرتے ہیں ۔

انہوں نے انقلاب اسلامی کو نابود کرنے کے حوالے دشمن کی مختلف سازش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھمارے دشمن اس کوشش میں ہیں کہ سازشوں کے ذریعہ ھمارے فکروں میں ھیجان پیدا کریں اور ھمارے بچوں کو ھم سے جدا کردیں اور ھمارا سرمایہ برباد دےدیں کہ ھمیں اس کے مقابل ھوشیار رہنا چاھئے۔

آیت الله علوی گرگانی نے مزید یہ بیان کرتے ہوئے کہ ھماری تمام امیدیں ولایت فقیه ہے کہا : اج ھم سبھی ولایت فقیه کے زیرپرچم موجود ہیں اورھمیں اپنی تمام تونائی کے ذریعہ اس قیمتی سرمایہ کی محافظت کرنی چاھئے ۔

حوزه علمیه قم کے معروف استاد نے مراجع اور علماء کے بیانات پر عمل کرنے پہ تاکید کرتے ہوئے کہا : هر چند مراجع تقلید اور علماء سے رابطہ رکھنا بہت بہتراورقابل توصیف ہے مگر اس سے بھی زیادہ اھم یہ ہے کہ ان کی باتوں پر توجہ کی جائے اوران پر عمل کیا جائے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬