24 May 2010 - 16:56
News ID: 1362
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے حوزہ علمیہ میں وحدت و اتحاد کا ھمیشہ باقی اور جاری رہنا علماء و طلاب یونین حوزہ علمیہ قم کے ایک اھم وظیفوں میں سے جانا ہے اور زور دیا ہے : علماء و طلاب حوزہ علمیہ کے لئے ضروری ہے کہ قائد انقلاب اسلامی کی راہ میں ایک دل اور ایک آواز ہو کر قدم بڑھائیں ۔
حضرت آيت الله نوري همداني
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله نوری همدانی مرجع تقلید نے یکشنبہ عصر کے وقت حوزہ علمیہ قم کے طلاب و علماء یونین کے صدور کی تنظیم سے ملاقات میں گذشتہ سال رونما ہوئے فتنہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : یہ ایک بڑا اور پیچیدہ فتنہ تھا اور افسوس کی بات ہے اس فتنہ میں کچھ لوگ چکرا گئے بد حواس ہو گئے ۔

مرجع تقلید نے بیان کیا : بحمد لله اس فتنہ میں ھماری عوام وضاحت کے بعد اپنے وظیفہ پر اچھی طرح عمل کیا اور ان کے پاس جو بصیرت تھی اس کے ذریعہ فتنہ پھیلانے والوں کو دور کر دیا ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان فتنہ کے مقابلہ میں مناسب موقف اپنائے تاکید کی : ابتدائے اسلامی میں بھی فتنہ پایا جاتا تھا اور اس زمانہ میں بھی موجود ہے اور اس چیز کی امید نہی رکھنی چاہیئے کہ فتنہ ایک دم ہی ختم ہو گیا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم کے مشہور استاد نے بیان کیا : فتنہ سے مقابلہ کرنا ھم لوگوں کے لئے بہت ہی سخت ہے اور اس حالات میں بندہ نے جو قدم اٹھایا ہے صرف اپنے وظیفہ پر عمل کیا ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬