31 May 2010 - 18:27
News ID: 1388
فونت
خط بھیج کر ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله سبحانی نے آذربائیجان کے صدر کو ایک خط کے ذریعہ خوشی کا اظہار کیا کیونکہ اس ملک میں ایک مسجد کے توڑے جانے کو ان کے حکم سے روک دیا گیا ۔
آيت الله جعفر سبحاني

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے ایک خط الهام علی یف آذربائیجان کے صدر مملکت کو بھیجا جس میں انہوں نے مسجد حضرت فاطمه زهرا (س) کے توڑے جانے کو ممنوع قرار دیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

ان کی طرف سے بھیجے گئے خط کا مضمون اس طرح ہے جو رسا نیوز ایجنسی کو موصول ہوا ہے :

باسمه تعالی

محترم جناب الهام علی‌اف صدر جمہور آذربائجان

آپ کی خدمت میں سلام عرض کرتے ہیں اور آپ کے ساتھ آپ کی حکومت کے کابینہ کے ممبروں کی سلامتی اور کامیابی کا طالب ہوں ۔

جو رپورٹ مجھے ملی ہے جس کے مطابق آپ نے اهل بیت علیهم السلام اور خاص کر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمه زهرا ‌علیها سلام کا جو احترام و اکرام کیا ہے قابل خوشی ہے اور ھم لوگ آپ لے اس فیصلہ سے بہت خوش ہیں ۔

ان‌شاءالله آپ نے جو اس مسجد کے بقا کا فیصلہ کیا ہے ایک مبارک امر ہے ۔

اور شائستہ ہے کہ آپ خود اس کی تکمیل میں شریک ہوں دنیا اور آخرت میں بے شمار برکتیں ہیں ۔

یہ خبر صرف آذربائیجان کے لوگوں کے خوشی کا سبب نہی بنی ہے بلکہ تمام اھل بیت ‌علیهم السلام کے چاہنے والوں کے خوشی کا باعث بنی ہے ۔

جعفر سبحانی تبریزی
قم - جمهوری اسلامی ایران
۲۸ مئی ۲۰۱۰
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬