01 June 2010 - 17:12
News ID: 1397
فونت
عدالت شرعیہ بنارس ھند کے سربراہ :
رسا نیوزایجنسی - حجت الاسلام والمسلمین سید قیصر حسین حسینی نجفی نے غزہ پٹی جارہے امداد رساں کاروان پراسرائیل کے حملے کی مذمت کرتےہوئے کہا : اسرائیل کی بنیاد جنایتوں پر رکھی گئی اس سے صلح کی توقع نہی کی جاسکتی ۔
سيد قيصر حسين حسيني نجفي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، عدالت شرعیہ بنارس ھند کے سربراہ ، حجت الاسلام والمسلمین سید قیصر حسین حسینی نجفی نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں گزشتہ روزامداد رساں کاروان پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا : دنیا بشریت میں اس طرح کا اقدام بے سابقہ ہے اور مدعیان دفاع حقوق بشر کا سکوت اس زیادہ مذموم ہے ۔

جانب نجفی نے صلح اورسلامتی کے وسائل فراھم کرنے والوں تاریخ میں ھمیشہ مورد حمایت اور احترام بتاتے ہوئے کہا : اسرائیل کا یہ حملہ یھودیت کی تاریخ پر بد نما داغ ہے دنیا کے یھودیوں کو اس سلسلے میں خود قدم اگے بڑھانا چاھئے ۔

عدالت شرعیہ بنارس ھند کے سربراہ نے صھیونیت کو وحشی بیان کرتے ہوئے کہا : گزشتہ تاریخ سے اج تک غاصب صھیونیت نے خون وخون ریزی کے سوا کچھ بھی نہی کیا اور اس سلسلے میں اس نے بوڑھے، بچے ،عورت اور بے دفاع انسانوں کو بھی نہی بخشا ۔

حجت الاسلام والمسلمین سید قیصر حسین حسینی نجفی نے عربی اور اسلامی ممالک خصوصا عربستان سعودی کےسکوت پر تنقید کرتے ہوئے کہا : اسلام کی باگ ڈور سنبھالنے کی دعوےداری اسان ہے مگر انصاف کے ساتھ تمام مسلمانوں کے حقوق کی رسیدگی اسان کام نہی ۔

جناب  حسینی نے کہا : اسرائیل نے اس حملے سے ثابت کردیا کہ وہ دنیا کے نظریات اورمنطقی فیصلے کا احترام نہی کرتا اورھروہ فیصلہ جو اس کی طبیعت کے مخالف ہوگا اسکا حملے اور اسلحے سے جواب دے گا ۔

اپ نے مزید کہا :  یہ حملہ پوری عالم انسانیت خصوصا مسلمانوں کے لئے ایک یادہانی ہے کہ منطقہ میں اسرائیل جیسے کا وجود کہ جس کی زبان فقط اسلحے کی زبان ہے پورے علاقے کو اگ کے شعلے میں تبدیل کرسکتا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬