02 June 2010 - 17:12
News ID: 1401
فونت
سید مقتدی صدر:
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق میں صدر تحریک کے قائد نے غزہ میں حقوق بشر و صلح کے سرگرم دسیوں ممبروں کے زخمی و قتل ہونے کے غم کی بنا پر عراق میں عمومی عزا کا اعلان کیا ہے اور اسرائیل کے اس ظلم اور جنایت کو اس کی زندگی کی آخری وقت جانا ہے
 حجت الاسلام سيد متقدي صدر

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید متقدی صدر عراق میں صدر تحریک کے قائد نے اسرائیلی ظالم حکومت کی طرف سے آزادی کشتی پر وحشیانہ حملہ اور اس میں زخمی اور قتل کئے گئے حقوق بشر و صلح کے سرگرم ممبروں کے غم میں عزای عمومی اعلان کیا ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ اسرئیل اس ظلم و جنایت سے اپنے زوال و نابودی کے قریب پہونچ گیا ہے تمام عربی و اسلامی اور تمام آزاد مسلمانوں سے درخوست کی کہ اسرائیل غاصب کی طرف سے فلسطینی مظلوم پر ہو رہے ظلم و جنایت کا مقابلہ کرے ۔

دوسری طرف اس تحریک کی پیروی کرنے والے گذشتہ روز اس ظلم کے خلاف بغداد میں ایک ریلی نکالی جس میں فلسطین اور عراق کے پرچم کو لہراتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کی نابودی کا نعرہ لگایا ۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج پیر کے روز آزادی کشتی پر حملہ کر دیا تھا جس حادثہ میں ۷۰ صلحی سرگرم نمائیدہ زخمی و قتل ہوئے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬