06 June 2010 - 15:07
News ID: 1414
فونت
آیت‌الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے 15 خرداد سن 42 شسمی ھجری کو ایران کے عوامی قیام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس قیام کو انقلاب اسلامی کی پیروزی اورمنظم ہونے میں موثر بیان کیا ۔
آيت‌الله نوري همداني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله حسین نوری همدانی نے کل ظھر کے وقت ڈاکٹرین مھدویت کے ارکان سے ملاقات میں 15 خرداد سن 42 شمسی ھجری کو ایران کے عوامی قیام کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا : 15 خرداد سن 42 شسمی ھجری کو عوامی انقلاب اسلامی کی پیروزی اوراس کے منظم ہونے میں موثر رہاہے۔

انہوں نے امام خمینی (رہ) کی اکیسویں برسی کی مناسبت سے تسلیت پیش کرتے ہوئے معاشرے اور خصوصا جوانوں سےاپ کی یاد کو دل میں بسائے رکھنے تاکید کرتےہوئے کہا : عوام نے بنیانگذار کبیرانقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (ره)، کے دھن مبارک سے حق کا پیغام اورشاہ فاسد کے خلاف قیام کی دعوت سنی ہے اور اس اواز پر لبیک کہا ہے۔

اس مرجع تقلید نے مسئلہ مھدویت کو دین مبین اسلام میں اھم بیان کرتے ہوئے کہا : مسئلہ مھدویت من جملہ اسلام کے اھم اوربنیادی مسائل میں سے ہے کہ طلاب اور علماء کو اس پر خاص توجہ دینی چاھئے۔

حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتےہوئے کہ فتنے میں تنھا بابصیرت اور اگاہ انسان گمراہ نہی ہوتا ہے کہا : منظم پروگرام کے ذریعہ عوام کوفتنے اور فتنہ برپا کرنے والوں کی حقیقت سے اگاہ کرنا چاھئے تاکہ وہ فتنے کے دلدل میں نہ پھنسیں۔

حوزه علمیه قم کے اس معروف استاد نے معاشرے کو انتظار کے حقیقی مفھوم اور معنی کے اگاہ کئے جانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا : انتظار فقط ایک حقیقی اورقلبی مسئلہ نہی ہے بلکہ ظھور کا زمینہ فراھم کرنے کی کوشش کریں۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے منتظر معاشرے کے وظائف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : منتظر معاشرہ، مقاوم ، اگاہ ، بیداراورھوشیارمعاشرہ ہے اور حضرت مهدی(عج) کے منتظر کو کوشش کرنی چاھئے کہ اس میعار کو باقی رکھیں ۔


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬