06 June 2010 - 16:15
News ID: 1415
فونت
دیوانیہ عراق کےامام جمعہ :
رسا نیوزایجنسی - دیوانیہ عراق کےامام جمعہ نے امام خمینی (رہ) کی معنوی صفات کا تذکرہ کرتےہوئے کہا : امام خمینی امت اسلامیہ کے روشن چراغ ہیں۔
حجت الاسلام سيد حسن زاملي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، دیوانیہ عراق میں آیت الله سیستانی کے نمائندے ، حجت الاسلام سید حسن زاملی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں جو مسجد امام حکیم میں منعقد کیا گیا امام خمینی(ره) کو تاریخ کی لاجواب شخصیت بتاتے ہوئے کہا : انسان امام خمینی (رہ) کی خصوصیتوں کے تذکرے سے ناتوان ہے کیوں کہ اپ کے تما م صفات ایک عالم ربانی کے صفات ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا : امام خمینی(ره) فکر و جهاد اور فداکاری میں نمونہ تھے اور اپ نے دنای کو ثابت کردیکھایا کہ اسلام عدالت اور مساوات کو محقق کرے گا اور قوموں کی سلامتی کا ضامن ہے اور سچ ہے کہ امام خمینی (رہ) نے سیاستمداروں ، انقلابیوں ،حوزات علمیہ کے اساتذہ اورمعاشرے کے مختلف طبقے کے لئے ایک درس گاہ میراث کے طور پر چھوڑ دی کہ ملت کے لئے یہ بہت بڑا فائدہ ہے اور امید ہےکہ امت اس میراث سے بطور احسن فائدہ اٹھائے گی ۔

سید حسن زاملی نے امام خمینی(ره) کے خلاف دشمنوں کے مختلف نقشے کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا : دشمن نے اس امام امت کے خلاف بہت سازش کی اور اپ کے بہت دباو ڈالنا چاھا مگر خداوند متعال نے تمام سازشوں پپر پانی پھیر دیا اور امام خمینی (رہ) اج بھی امت اسلامیہ میں روشن چراغ کے مانند ہیں ۔

دیوانیہ عراق کےامام جمعہ نے سیاستمداروں کو جلد ازجلد حکومت بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : عراقی عوام سیاسی پارٹیوں کے اقدام کی منتظر ہے مگر افسوس سیاسی پارٹیاں منصب کے حوالے سے اپس میں بھڑی ہوئی ہیں افسوس ملک کے مصلحتوں کے تحت کوئی بھی پارٹی حاضر نہی ہے کہ منصب سے کنارہ کشی کرے ۔

انہوں نے عراق میں ڈیکٹیٹرکے واپس لانے کے حوالے سے بعض پڑوسی ممالک کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : کچھ پڑوسی ممالک چاھ رہے ہیں اور وہ اس سلسلے میں کافی مقدار میں بجٹ بھی صرف کررہے ہیں کہ عراق میں ڈیکٹیٹرحکومت لوٹ ائے مگر یہ سیاست مداروں کی ذمہ داری ہے کہ دشمن کے نقشے کو نقش بر اب کردیں اور عراقی قوم کے حق کا دفاع کریں ۔


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬