14 June 2010 - 17:26
News ID: 1450
فونت
ڈاکٹر اعجاز علی:
رسا نیوزایجنسی - ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر اعجاز علی نے سلامتی کونسل سے ایران کے بجائے اسرائیل کے خلاف سخت پابندی نافذ کرنے کی درخواست کی۔
جامع مسجد دھلي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ال انڈیا یونائیٹڈ مسلم مورچہ کے قومی صدر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر اعجاز علی نےاقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ذریعہ ایران کے خلاف پابندی پر اپنی برھمی کا اظھار کرتے ہوئے کہا : اقوام متحدہ کو چاھئے کہ سب سے پہلے اسرائیل کے ذریعہ خطرناک بموں کی ذخیرہ اندوزی کی نہ صرف تفتیش کرے بلکہ اس کی ظالمانہ بربریت کو دیکھتے ہوئے اس کے خلاف ایران سے بھی سخت معاشی ، سانئسی اور سفارتی پابندی نافذ کرے ۔

انہوں نے کہا : تمام وٹو پاورممالک سے اپنے اپنے ملک سے خطرناک جوھری ھتھیار ختم کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تاکید کی : اس کے خاتمہ سے دنیا میں امن وامان قائم ہوسکے گا اور تمام غریب ، کمزور اور چھوٹے غیر جوھری ممالک بھی بغیر خوف کے اپنے ملک کی ترقی کا کام کرسکیں ۔

انہوں نے صلح امیزجوھری تونائی کو قانونی بیان کرتے ہوئے کہا : دنیا کے تمام ممالک من جملہ ایران کو جوھری تونائی حاصل کرنے کا حق ہے اور ایران نے تو بارہا اپنے موقف کا ۔

اظھاربھی کیا ہے کہ وہ ملک کی صنعتی ترقی کے لئے اپنی جوھری تونائی طاقت بڑھا رہا ہے جس سے کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاھئے مگر چند سوپر پاور ممالک اپنا دبدبہ قائم کرنے کی غرض سے ایران پر غیر منصفانہ اورجانبدارانہ پابندیاں لگوادی ہیں جس کی وجہ ایرانی عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

ڈاکٹر علی نے تمام مسلم ممالک سے ایران کی حمایت کی اپیل کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬