17 June 2010 - 16:06
News ID: 1463
فونت
عیسائی عالم دین :
رسا نیوزایجنسی - عیسائی عالم دین ، ڈاکٹر مجید ایبل نے تاھین آمیز خاکوں کی اشاعت کوقابل سرزنش بتایا۔
عيسائي عالم دين

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، نولکھا پریس بٹیرین چرچ لاہور نے تحریک منہاج القرآن کی ڈائریکٹوریٹ آف انٹر فیتھ ریلیشنز کے تعاون سے نولکھا چرچ کے پاسٹر انچارج ریونڈ ڈاکٹر مجید ایبل کی صدارت میں توہین آمیز خاکوں کی مذمت کیلئے ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔

اس سیمینار کوخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجید ایبل نے کہا: ہم تمام پاکستانی مسیحی اپنے تمام مسلمان بھائیوں کے ساتھ توہین آمیز خاکوں کے اشاعت پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا : توہین آمیز خاکے چھاپنے اور انٹر نیٹ پر جاری کرنے والی ویب سائٹ کو مستقل طور پر بند کیا جائے اور تمام عالمی ادارے ایسی ناپاک حرکت کا نوٹس لیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اس سیمینار میں بشپ سموئیل رابرٹ عذرایا، ریورنڈ بشپ عارف سراج، ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا اور چیئرمین بین المذاہب کونسل پاکستان پیر سید عثمان نوری نے خصوصی شرکت کی ۔

اوراس موقع پر دیگر چرچز کے پاسٹرز اور پادری بھی موجود تھے۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬