17 June 2010 - 16:07
News ID: 1464
فونت
رابطہ کمیٹی پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مختلف مکاتب فکر کے علمائے دین سے اپنی تقریروں میں قوم کو اتحاد بین المسلمین کا سبق دینے کی درخواست کی ۔
شيعہ علماء کونسل  صوبہ سندھ پاکستان

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مختلف مکاتب فکر کے علمائےدین سے درخواست کی کہ وہ اپنی تقریروں میں اتحاد بین المسلمین کا درس دیں۔

انہوں نے کہا : عوام کے مذہبی جذبات بڑھانے والے سازشی عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اورشھرکراچی پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات ، نا ہم آہنگی کو مٹانے اوربھائی چارے کے قیام کیلئے پوری جد جہد کی جائے ۔

اس موقع پر علمائے کرام نے کراچی میں بیگناہ شہریوں کے قتل اور شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی مذمت کی۔

رابطہ کمیٹی کے اراکین نے خورشید بیگم میموریل ہال عزیز آباد پاکستان میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور دانشوروں سے علیحدہ ، علیحدہ ملاقاتیں کی کہ اس میں ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹرجمیل راٹھور، خلیفہ ارشاد محمود حبیب، مولانا فدا حسین طیبی، علامہ عبدالحفیظ طیبی، مولانا سید محمدا مین الدین، جمعیت علماء امامیہ پاکستان کے مولانا سید اظہر حسین نقوی، مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا محمد عباس، مولانا شاہد رضا حسینی، علامہ مرزا حبیب، علامہ ریاض الحسن اور مولانا غلامرضا جعفری شامل ہیں

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬