17 June 2010 - 16:08
News ID: 1465
فونت
علامہ عباس کمیلی:
رسا نیوزایجنسی - جعفریہ الائنس پاکستان سے تعلق رکھنے والے علامہ عباس کمیلی نے کالعدم تنظیموں کیخلاف اقدامات اوران کے مراکز کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ۔
علامہ عباس کميلي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنماؤں علامہ عباس کمیلی اور مولانا حسین مسعودی نے اپنے مشترکہ بیان میں شہید نصیرالحسن کی مجلس سوئم کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کالعدم تنظیموں کیخلاف اقدامات اوران کے مراکز کے خاتمہ کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا : گذشتہ دو ہفتوں میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے 6 عمائدین کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھادیا گیا لذا حکومت ان کالعدم تنظیموں کے خلاف عملی اقدامات کرے۔

انہوں نےاپنے بیان میں مطالبہ کیا : شہید ایوب حیدر نقوی اور ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے معصوم لوگوں کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے۔
ان رہنماؤں نے حکومت کو توجہ دلاتے ہوئے کہا : کراچی دہشت گردوں کا مرکز بن گیا ہے اور شہر میں دہشت گردوں کے مراکز کے خاتمے اور ان کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے حکومت آپریشن کرے۔



تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬