20 June 2010 - 19:39
News ID: 1478
فونت
آیت‌الله مظاهری:
رسا نیوزایجنسی - دفتر رهبرمعظم کےذمہ دار نے حوزه علمیہ اصفهان کو چلانے میں آیت الله مظاهری کی موثر شخصت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : آیت الله مظاهری سے ملاقات میں اپ نے کہا جناب محمدی ھم اوراپ دونوں کو رھبر پر جاں نثار کرنی چاھئے ۔
آيت‌الله مظاهري

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی اصفھان سے رپورٹ کے مطابق ، دفتر رهبرمعظم کے ذمہ دار حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپایگانی نے اج صبح طلاب حوزه علمیه اصفهان کے مجمع میں حوزه علمیه اصفهان کی تبلیغی فعالیتعوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس کے علاوہ کہ اس حوزہ سے اھم شخصیتیں تربیت پائی ہیں یہ حوزہ مختلف دینی زمینے  میں بھی پیش قدم رہا ہے ۔

محمدی گلپایگانی نے امام خمینی (ره)  کے قیام کو عظیم بتاتے ہوئے کہا :  امام خمینی (ره) نظریات پہ بحث وگفتگو کر نے کی ضرورت ہے۔
  
انہوں نے امام خمینی (ره) کو احیاگر دین بیان کرتے ہوئے کہا : اس وقت انقلاب اسلامی کی عظیم تحریک نے سامراجیت کے قلعے ہلا دئے ہیں ۔

محمدی گلپایگانی نے دینی جمھوریت کو امام خمینی (ره)  کے ابتکارات میں سے بیان کرتے ہوئے  کہا : امام خمینی (رہ) نےھمیشہ تاکید کی کہ ھم عوام کےخدمت گزار ہیں اور عوام میں ان کی محبوبیت کا یہی راز تھا اور 21 سال کے بعد بھی اپ کے مرقد پر لاکھوں کے مجمع نے ظاھر کردیا کہ عوام کی نگاہ میں اپ کتنے محبوب ہیں ۔
 
انہوں نے رھبر معظم کے وجود کو بے مثال نعمت بیان کرتے ہوئے کہا : اپ کی تدبیرکی بنیاد پر انقلاب اسلامی مختلف میدان میں کامیاب رہا۔
  
انہوں نےاخرمیں حوزه علمیہ اصفهان کو چلانے میں آیت الله مظاهری کی موثر شخصیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : آیت الله مظاهری سے ملاقات میں انہوں نے ھم سے تاکید کی جناب محمدی ھم اوراپ دونوں کو رھبر پر جاں نثار کرنی چاھئے  ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬