23 June 2010 - 16:51
News ID: 1488
فونت
حوزات علمیہ میں تھذیبی امور کے نائب :
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزات علمیہ میں تھذیبی امور کے نائب نے امام محمد تقی علیہ السلام کے روز ولادت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا : یہ امام کم عمر ہونے کے باوجود علمی مناظرہ میں استحکام کامل کی بنا پر خلفاء عباسی کے علماء و مامون کے درباریوں کے درمیان تعجب کے باعث ہوئے ۔
حجت الاسلام حسين خاني

حوزات علمیہ میں تھذیبی امور کے نائب حجت الاسلام هادی حسین خانی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے ہوئی گفتگو میں اس بیان کے ساتھ کہ امام محمد تقی علیہ السلام اماموں میں سے کم سن امام ہیں جو کم عمر میں ہی امامت کے منصب پر فائز ہوئے کہا : انہوں نے اسی کم سنی یعنی ۷ یا ۹ سال کے زمانہ میں امامت کے منصب پر فائیز ہوئے تھے ۔

حجت الاسلام حسین خانی اظہار کیا : مامون کے کچھ قریبی لوگوں نے کہا کہ اس بچہ کی ابھی نشو نما کامل نہی ہوئی ہے لیکن مامون اھل بیت علیہ السلام کی شناخت رکھتا تھا اس نے کہا : یہ اس خاندان سے ہیں کہ جو اپنا علم خدا کی طرف سے لے کر آتے ہیں اس کے باوجود اس نے ایک مجلس تشکیل دی تا کہ عباسی اس میں اپنے سوالات بیان کریں اور امام اس کا جواب دیں، اسی سلسلہ میں یحی بن اکثم کو مال و دولت دینے کا وعدہ کیا اور کہا ایسا سوال کرو تا کہ امام اس سوال کا جواب نہ دے سکیں ۔

انہوں نے اظہار کیا : وعدہ کے روز عباسی علماء و درباری مامون کے پاس جمع ہوئے اور یحیی بن اکثم بھی اپنے سوال کے ساتھ امام کی خدمت میں حاضر ہوا امام سے حالت احرام میں شکار کرنے کے سلسلہ میں سوال کیا اور امام نے اس کے سوال کے مختلف شقیں بیان کرنی شروع کردی جس کے سلسلہ میں کبھی ان لوگوں نے سوچا بھی نہ ہوگا، روایت کے مطابق یحیی بن اکثم تعجب میں پڑ گیا اور اس کے چہرے پر رونما ہونے والے اظہار عاجزی کو تمام حاضرین مجلس نے مشاھدہ کیا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬