27 June 2010 - 18:23
News ID: 1501
فونت
آیت‌ الله مکارم شیرازی کی شرکت کے ساتھ ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ امیرالمومنین علی بن ابی‌ طالب علیہ السلام کی یوم ولادت کے با برکت شب میں ولایت عالمی سٹرلائٹ چائینل حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی مرجع تقلید کی موجودگی میں اپنا انتشاراتی کام شروع کر دیا ۔
آيت‌ الله مکارم شيرازي

حجت الاسلام سید محمد حسینی قزوینی ولایت عالمی سٹرلائٹ چائینل کے صدر نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے خصوصی انٹر ویو میں اس ولایت عالمی سٹرلائٹ چائینل کے شروع ہونے کی خبر دی ہے اور کہا : ولایت عالمی سٹرلائٹ چائینل شروع کرنے کا مقصد اھل بیت علیہ السلام کی تعلیمات اور ان کی ثقافت کی معرفی ہے اسلامی و شیعی اعتراض و شبھات کا جواب ، شیعہ و سنی کے درمیان الفت و محبت کا ایجاد اور گفت و گو نشست کی تشکیل اور علمی مناظرہ اھل سنت و وھابی مفکریں کے ساتھ ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : یہ مناظرات اور گفت و گو دو جانبہ اعتقاد کے احترام اور کسی کی اھانت نہ ہونے پائے کو مد نظر رکھ کر انعقاد ہوگا ۔

ولی عصر تحقیقاتی ادارہ کے سربراہ نے بیان کیا : یہ چائینل ۲۴ گھنٹہ رات و دن اپنا پروگرام نشر کریگا اور ثابت پروگرام جغرافیائی اعتبار سے آٹھ گھنٹے نشر ہونگے اور اسی کا تکرار کیا جائیگا ۔

انہوں نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا : ولایت عالمی سٹرلائٹ چائینل کو استعمال کرنے کے لئے شائیقین یورپ اور ایشیا میں ھاڈبرڈ سٹرلائیٹ اور امریکا اور کناڈا میں گالکسی۱۹ کے ذریعہ استفادہ کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : جو مذاکرات انجام پا چکے ہیں اس کے مطابق جرمنی ، ھولنڈ ، ترکی اور عراق میں اس چائینل کا ٹیلی کاسٹ اسٹوڈیو اس شبکہ کو ملے گا ۔

ولایت عالمی سٹرلائٹ چائینل کے مشخصات : ھاڈنرڈ – فریکانس : 11200 - افقی - 4 / 3 ،HOT BIR Satellite، Transponderu : 13، Freq: 11200 Horizontal ، Symbol Rate 27500
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬