03 July 2010 - 17:47
News ID: 1522
فونت
خطیب جمعه کوفه :
رسا نیوز ایجنسی ـ کوفہ کے خطیب جمعہ نے تاکید کیا کہ امریکا اپنی تمام طاقت و انتظامات کے ساتھ امت اسلامی اور عرب کے درمیان اختلاف اور فاصلہ ایجاد کرنے کی کو شش میں ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام شیخ حسن العذاری کوفہ کے خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبہ کے درمیان جو اس شہر کے مسجد جامعہ میں انعقاد ہوا عراق کے غاصبین کے فتنہ اندوزی سے ہوشیار رہنے پر متنبہ کرا یا ہے اور کہا : سامراج و استبداد تمام طریقہ سے کوشش کر رہی ہیں کہ قوم کے درمیان اختلاف و تفرقہ ایجاد کرے ، جنگ کی آگ کو بھڑکائے اور اسلامی اور عربی ممالک کے درمیان بحران پیدا کر کے قوم کے اتحاد میں شکاف ڈال دے ۔

انہوں نے وضاحت کی : سامراج و استبداد کے طریقوں میں ایک یہ بھی ہے کہ اس ملک میں افواہ پھیلائے جس کی کوئی بنیاد و اساس نہی ہے اور تمام لوگوں کو چاہیئے اس کے اس سازش سے ہوشیار رہیں کیونکہ افواہ کا پھیلانا امریکہ کا ایک قوی اسلحہ ہے جو ھماری قوم و ملت کے لئے استعمال کی جا رہی ہے ۔

شیخ العذراوی نے وضاحت کی : امریکہ اس سازش کے ذریعہ چاہتا ہے کہ اچھائی کو برائی میں اور برائی کو اچھائی بیان کر کے پیش کرے تا کہ اس کے ذریعہ عوام کو ان کے بھلا چاہنے والے سے دور کرے اور ان کے دشمنوں کو باشندوں کے درمیان نذدیک کر دے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬