05 July 2010 - 16:34
News ID: 1531
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے اپنے ایک بیانیہ میں علامہ فضل اللہ شیعوں کے مرجع تقلید لبنان کے رحلت پر قائد انقلاب اسلامی کو تسلیت عرض کی ۔
سيد حسن نصرالله

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصرالله نے علامہ فضل اللہ شیعوں کے مرجع تقلید لبنان کے رحلت کی مناسبت سے اپنا ایک بیانیہ جاری کیا اس اشارہ کے ساتھ کہ میں بچپنے سے ہی ان کی نماز جماعت میں شریک ہوتا تھا کہا : میں ان کی تقریر میں حاضر ہو کر بہت کچہ سیکھا اور ان کے اقوال و نصیحت سے ھدایت پائی اور ان کے اخلاق و رفتار کو اپنا آئیڈیل بنانا ۔

انہوں نے وضاحت کی : علامہ فضل اللہ راستہ دکھانے والے ایک حکیم ، مضبوط پناہ گاہ اور جہاد و مقابلہ میں تمام مواقع پر قوی مدد کرنے والے تھے ۔

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے تمام مجاھدین ، مبارزین ، شھیدوں کے خانوادہ، مقاومت کی ھمایت کرنے والے تمام لوگ کو علامہ فضل اللہ کے رحلت کی مناسبت سے امام عصر (عج) اور تمام مراجع کرام اور ساتھ ساتھ قائد انقلاب اسلامی اور تمام مسلمان جہان ، لبنان کی عوام اور خاص کر ان کے خانوادہ کی خدمت میں تسلیت عرض کی ۔

قابل ذکر ہے ، علامه سیدمحمد حسین فضل الله اتوار کے روز ۷۵ سال کی عمر میں بیماری کی بنا پر جنوب بیروت کے بھمن ہوسپیٹل میں انتقال فرما گئے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬