05 July 2010 - 17:32
News ID: 1534
فونت
آیت‌الله صافی گلپایگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‌ الله صافی گلپایگانی نے طلاب اور حوزہ علمیہ قم کے استادوں سے ملاقات میں طلاب کے درسی تمرکز اور حوزہ کی علمی ترقی کی تاکید کی اور کہا : طلاب بی نظم کام کو انجام دینے سے پرھیز کریں ۔
آيت‌الله صافي گلپايگاني

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله لطف الله صافی گلپایگانی، مرجع تقلید نے نیشاپور ایران کے فضل بن شاذان حوزہ علمیہ میں طلاب اور اساتید سے ملاقات میں طلاب کی ذمہ داری کو بہت سخت جانا ہے اور اظہار کیا : اس وقت آپ طالب علم حضرت ولی عصر عجل الله تعالی فرجه الشریف کے سپاہیوں کے عنوان سے پہچانے جاتے ہیں اس لئے ان کی رضایت حاصل کرنے کے لئے اپنی تمام طاقت استعمال کریں ۔

انہوں نے حوزہ علمیہ کے وجود کو بابرکت جانا ہے اور وضاحت کی : اس کے باوجود کے حوزہ علمیہ صرف طلاب کی تربیت اور علمی پرورش کرتی ہے، خوشی کی بات ہے کہ جہاں بھی حوزہ علمیہ موجود ہے اس علاقہ میں اچھے تاثرات پائی جاتی ہے ۔

مرجع تقلید نے طلاب کی توجہ علمی بحث میں جدی طور سے ہونے کی تاکید کی اور وضاحت کی : اس وقت طالب علموں کو چاہیئے کہ اپنے بزرگوں کی روش کو اختیار کریں تا کہ قابل دید کامیابی حاصل کر سکیں اور دروس کی بے نظمی اور حاشیہ پردازی سے دوری اختیار کریں اور صرف اپنی علمی صلاحیت کو قوی کرنے میں اپنا قیمتی وقت صرف کریں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬